
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام یوم دفاع فیسٹیول میچ میں کینٹ کلب نے کامران کلب کو ہرا دیا٬ متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں کینٹ کلب کے دو گول کے مقابلے میں کامران کلب کوئی گول نہ کر پائی٬ امپائرنگ کے فرائض رومان اور علی رضا نے انجام دیئے٬ فیلڈ جیوری غلام عباس تھے۔
میچ کے مہماں خصوصی عبدالسعید نمائندہ پنجاب ڈی ایچ اے ملتان و میپکو کوچ و پاک واپڈا گول کیپنگ کوچ عبدالسعید تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی کھیل ہاکی میں پاکستان کا سنہرا دور واپس لوٹ رہا ہے اور نئے ینگ ٹیلنٹ کی تلاش اور تربیت پر خصوصی کام کیا جا رہا ہے اور انہیں آگے بڑھنے کیلئے حوصلہ افزاء مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں٬ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ تربیت و کوچنگ کی سہولیات سے استفادہ کریں ۔
اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کامران شریف چوہدری نےاس کھلاڑیوں پر کھیل کے ساتھ ساتھ حصول تعلیم کو بھی زور دیا اور کہا کہ ڈی ایچ اے اس سلسلے میں ہاکی ایجوکیشن پراجیکٹ پر احسن طریقے سے کام کر رہی ہے۔
یوم دفاع ہاکی میچ دیکھنے کیلئے موجود ملتان ڈسٹرکٹ ہاکی کے صدر میاں محمد ظفر اللہ بھٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے مشن بنیان المرصوص کو خراج تحسین پیش کیا٬ میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی متی تل اسٹرو ٹرف ہاکی میدان پر موجود تھی۔