گورنر خیبر پختونخوا کی ملتان آمد٬ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں ش رکت٬ جشن میلاد ریلی باعث سعادت٬ چیئرمین سینیٹ کی ایس جی نیوز ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملتان آمد٬ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں شرکت کی ۔ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے شوکت حسین اسلامیہ کنڈر گارٹن سکول دولت گیٹ میں ایس جی نیوز کے ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ جشن میلاد ریلی میں شرکت سے زیادہ بڑھ کے سعادت کیا ہو سکتی ہے کہ ہم سب مل خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں٬ اس موقع پر گورنر کے پی کے اور چیئرمین سینیٹ کی دستار بندی بھی کی گئی٬یوم دفاع کی مناسبت سے کہا کہ بہادر فوجی جوانوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جو بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس موقع پر انھوں نے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملتان اور مظفرگڑھ کا دورہ کریں گے اور سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان بھی کریں گے٬
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پورے پاکستان کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مغرب اسلام کو دہشت گردی کی طرف لے جانا چاہتا ہے مگر ہمارے لیے حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات ہی مشکلات کا واحد حل ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انجمن اسلامیہ ملتان کو الحمداللہ ایک سو سال مکمل ہوگئے ہیں اور ہم تعلیم کے مشن کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔وطن عزیز خاص کر جنوبی پنجاب میں بدترین سیلابی صورتحال بارے کہا کہ سیلاب ایک بڑا المیہ ہے، متاثرین کو ادویات کی اشد ضرورت ہے، ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سب ایک ہیں، تنقید کی بجائے ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

وطن عزیز سپر فلڈ سے دوچار٫ صوبے باہمی تنقید کی بجائے سیلاب زدگان کیلئے مل کر امدادی سرگرمیاں انجام دیں: گورنر کنڈی

دریں اثناء گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آج ایک خوشی کا دن ہے اور میں پوری قوم کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے اور موجودہ وقت میں ہمیں تنقید کی بجائے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک ہے، ملک اس وقت سپر فلڈ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، اور آج ہمیں مل جل کر ریلیف کے کاموں کو آگے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے انجمن اسلامیہ کی صد سالہ تقریبات کے انعقاد پر سید یوسف رضا گیلانی اور پورے گیلانی خاندان کو مبارکباد دی اور کہا کہ اہلیان ملتان کا جذبہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔

  • Related Posts

    خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500 واں یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام اور یوم دفاع ملی جوش جذبہ بنیان المرصوص کے ساتھ منایا گیا٬ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کا عزم

    : محمد ندیم…

    مریم نواز کی پرائمری کلاس اور “میڈیا فلڈ رپورٹنگ” میں متاثرین کی طرف سے” کلاس”٬ خیمہ بستیاں ناقص انتظامات پر بھڑک اٹھیں

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *