ملتان سٹیڈیم پر دوسرے ٹیسٹ میں بھی سپنرز کا راج برقرار ۔۔نعمان علی کی ہیٹرک ۔ ٹیل اینڈرز جوڑیوں کی سنچری پارٹنرشپ

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پہلے ٹیسٹ کی شکست خوردہ ویسٹ انڈیز کے بیٹرز دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی سپنرز کے وار سے نہ سنبھل پائے اور 8 وکٹیں صرف 52 رنز پر گرنے کے بعد ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کے مترادف ٹیل اینڈرز مدد کو آ گئے اور آخری دو وکٹوں پر 109 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 163 رنز تک پہنچا دیا۔ سپنر نعمان علی نے شاندار ہیٹرک سمیت 6 مہمان بیٹرز کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔نعمان کی ہیٹرک ملتان سٹیڈیم پر پہلی ہیٹرک تھی۔ ڈیبیو کرنیوالے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے بھی پہلی وکٹ حاصل کر لی۔ملتان سٹیڈیم پر آج شروع ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا بھی وارے نہ آیا اور ابتدائی دو وکٹیں 9 پر گرنے کے بعد نعمان علی نے کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ 3 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخری نمبروں پر بیٹنگ کرنیوالے گداکیش موتی 55، کیمار روچ 25، کیوم ہوج 21 کے ساتھ ٹاپ سکورر بنے اور جومیل ویریکن 36 پر ناٹ آؤٹ رہے، نعمان علی ہیٹرک مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی سپنر بن گئے، ڈیبیو کرنے والے کاشف علی نے اپنے پہلے سپیل میں میکائل لوئس کو 8 کے مجموعی سکور پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ آؤٹ کروایا میکائیل 4 رنز بنا سکے۔ ۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے عامر جانگو اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں کھاتہ کھولے بغیر ساجد خان کی وکٹ بن گئے۔کپتان کریگ بریتھویٹ کا پچ پر قیام دیرپا ثابت نہ ہو سکا۔ پر زیادہ مزامزاحمت کی، اور وہ بھی 9 رنز بنا کر 32 کے مجموعہ پر نعمان علی کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، ۔الیکس اتھنزے بنا کوئی سکور بنائے ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔38 کے مجموعی سکور نعمان علی نے اپنے ٹیسٹ کرئیر کی پہلی ہیٹرک مکمل کی نعمان علی نے یکے بعد دیگرے مہمان بیٹرز جسٹن گریوز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلئیر کو شکار کیا۔ ان کی ہیٹ ٹرک میں 2 کیچ آؤٹ اور ایک ایل بی ڈبلیو آؤٹ شامل تھا۔ اس سے قبل وسیم اکرم نے 2 مرتبہ، عبدالرزاق اور نسیم شاہ نے 1-1 مرتبہ یہ ہیٹرک اعزاز اپنے نام کیا۔آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں جسٹن گریوز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلئیر شامل تھے۔ نعمان علی کی ہیٹ ٹرک میں 2 کیچ آؤٹ اور ایک ایل بی ڈبلیو آؤٹ شامل تھا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یہ ریکارڈ پہلی مرتبہ بنا۔

آٹھویں وکٹ 54 کے مجموعی سکور پر گری، جب ابرار احمد نے کیوم ہوج کو 21 کے ذاتی سکور پر محمد ہریرہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔54سکور پر 8 وکٹیں گرنے بعد ایسا لگتا تھا کہ ۔9ویں وکٹ کی شراکت داری میں 41 رن بنے، 95 کے مجموعی سکور پر کیمار روچ 25 رن سکور کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

جومیل واریکن نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے وکٹ کی چاروں جانب پریشر شارٹس کھیلیں جبکہ گداکیش موتی نے 4 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔آخری وکٹ کی شراکت داری میں 68 سکور بنے، کیرئیر کی پہلی نصف سنچری بنانے والے گدا کیش موتی کو نعمان علی نے 55 کے ذاتی سکور پر بولڈ آؤٹ کردیا، جومیل وارکین 36 پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے41 رنز دے کر 6، ساجد خان 2، جبکہ کاشف علی اور محمد ابرار نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *