شیر بند توڑنے کی تیاری مکمل٬لیکن کب ؟ ٹیکنیکل کمیٹی اور عوام بھی تقسیم: ایس جی نیوز ویب سائٹ خصوصی رپورٹ

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

سیلاب آرہا ہے٬ دس لاکھ کیوسک سے زائد خطرناک ترین لیول سے بھی زیادہ خطرناک ترین حد کو چھوتا ہوا ریلہ براستہ ہیڈ محمد والا چناب کے پل سے گزرے گا۔۔ راستے میں بریچنگ ناگزیر ٬ آبی ماہرین اور ملتان کی ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کی اس ماہرانہ رائے نے ملتان کی دریائی گذرگاہوں میں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادیوں سراسمیگی اور تشویش تو پھیلا دی تھی لیکن سیلابی گذرگاہ کے ارد گرد کی متوقع آبادی کا انخلاء سست رہا٬ ڈی سی ٬ کمشنر اور پنجاب ڈیزاسٹر حکام سمیت دیگر ریسکیو ادارے بھی سمجھاتے سمجھاتے تھک ہار گئے مگر ہمت نہ ہاری اور بآلاخر قائل کرنے میں کامیاب رہے ٬ اس کاوش میں بین الاقوامی ڈیجیٹل میڈیا گروپ کے
ایس جی نیوز کے ہیڈ ملک زاہد عباس ٬ پوڈ کاسٹر٬ اینکر پرسن و رپورٹر فضہ حسین پر مشتمل خصوصی ٹیم نے بھی بھرپور کردار ادا کیا اور اپنی نگرانی میں خواتین ۔مردوں بچوں ۔ پالتو جانوروں کا انخلاء یقینی بنایا۔
پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو ملک گیر سیلابی دورہ کرتے کرتے ملتان اور مظفر گڑھ بھی پہنچے اپنی پارٹی کے ایم این اے علی قاسم گیلانی کی امدادی سرگرمیوں میں کارگزاری خود سیلاب زدگان کے کیمپوں میں جا کر متاثرین کی زبانی سنی اور اپنے اہم این اے کو شاباش دی تھپکی دے کر خدمت گذاری جاری رکھنے کی تلقین کی٬ مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ٬ سابق میئر ملتان شیخ طارق رشید بھی سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں اپنے لیگی کولیگ ملک انور علی کے متحرک دکھائی دیئے٬ سماجی خدمت گذاری میں نمایاں نام سلمان نعیم ایم پی اے تو ن لیگ سے ہیں لیکن ان کی سماجی سرگرمیاں کسی بھی سیاسی پلیٹ فارم کی محتاج نہیں ہیں ان کا سوشل گروپ بھی سیلاب زدگان کی خدمت میں پیش پیش رہا٬لیکن اگر کسی پارٹی کی لیڈرشپ دکھائی نہیں دی تو وہ تحریک انصاف کے سیاسی سماجی نمائندے ہیں ٬ ملتان کے دو بڑے سیاسی خانوادے قریشی اور ڈوگر پی ٹی آئی کو ملتان سٹی میں لیڈ کر رہے ہیں مگر ایک ہیوی سیلابی ریلا بغیر کسی بریچنگ کے چناب پل کو عبور کر چکا ہے اور دوسرا ہیوی ریلہ گزرنے والا ہے٬ جلال پور کی شہری و دیہی أبادی زیر آب زیر عتاب ہے مگر پی ٹی آئی کا ورکر اور قیادت کہیں متحرک دکھائی نہیں دیتی.
پچھلے تین روز سے شیر شاہ بند کو توڑنے کی تیاری سرکاری محکموں جن میں ریلوے بھی شامل ہے کی طرف سے صدائے بازگشت سنائی دے رہی ہے مگر تاحال شیر شاہ بند توڑا نہیں گیا اس کی ٹیکنیکل وجہ تو سرکاری ٹیکنیکل کمیٹی کی بتا سکتی ہے مگر عوام بھی شیر شاہ بند کو توڑنے کے ایشو پر تقسیم ہو چکی ہے٬ سیلاب میں پھنسی ہوئی آبادیاں بند توڑنے پر زور دیا رہی ہیں تاکہ ان کے علاقے میں پانی کا زور تقسیم ہو کر ٹوٹ سکے تو دوسری طرف فلڈ بند پر قائم سیلابی کیمپوں کے متاثرین مخالفت کر رہے ہیں اس حوالے سے ایس جی نیوز کے ہیڈ ملک زاہد عباس ٬ پوڈ کاسٹر٬ اینکر پرسن و رپورٹر فضہ حسین پر مشتمل ٹیم خود صورتحال جانچ پرکھ کیلئے سیلابی علاقہ میں متاثرین کے پاس پہنچی تو شیر شاہ بند توڑنے نہ توڑنے کی تقسیم صدائے بازگشت سنائی دی.

دوسری جانب چند روز قبل شیر شاہ کے دریائی ایریا میں ایک زمیندارہ بند ٹوٹ جانے اور شاہراہ زیر آب آجانے کے بارے میں یہ تبصرے زیر گردش ہیں کہ یہ دراصل نہروں اور دریاؤں کے سپر بندوں کے زیر زمین چوہوں اور کانٹوں والے سیہڑ کی کارستانی تھی جن کے سرنگ نما ٹھکانے فالو اپ کے ساتھ بند کرنے میں مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کیا جاتا رہا٬ اب بھی یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سرکاری ٹیکنیکل کمیٹی تو نجانے کب شیر شاہ بند توڑنے کی حتمی رائے دیتی ہے لیکن کہیں چوہے اور سیہڑوں کی آزاد منش فوج ظفر موج کہیں اور بند توڑنے کی کارروائی نہ ڈال دے اور سرکاری حکام منہ دیکھتے رہ جائیں۔!!

  • Related Posts

    گورنر خیبر پختونخوا کی ملتان آمد٬ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں ش رکت٬ جشن میلاد ریلی باعث سعادت٬ چیئرمین سینیٹ کی ایس جی نیوز ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو

    : محمد ندیم…

    خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500 واں یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام اور یوم دفاع ملی جوش جذبہ بنیان المرصوص کے ساتھ منایا گیا٬ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کا عزم

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *