ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ صائم ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں شامل

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ صائم ایوب نےٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں جگہ بنا لی٬جنوبی افریقہ نے اگرچہ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے فائنل میچ میں 342 رنز کی کرشنگ شکست سے جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا لگا اور پاکستان درجہ بندی میں ان سے آگے نکل گیا٬پاکستان اب 100 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ کو 99 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ گرین شرٹس بھی چوتھی پوزیشن پر فائز سری لنکا سے صرف تین پوائنٹس پیچھے ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں ہندوستان بدستور سرفہرست پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد نیوزی لینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ افغانستان ساتویں اورانگلینڈ آٹھویں نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہے۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ صائم ایوب نے شاندار ترقی کی ہے، وہ آسٹریلیا کے مارکس سٹونیس کے ساتھ برابر پانچ درجے ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

محمد نواز بھی پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے 153 پوائنٹس کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہیں٬ شاداب خان 113 پوائنٹس کے ساتھ پانچ درجے نیچے 28 ویں نمبر پر ہیں۔

فہیم اشرف 75 پوائنٹس کے ساتھ 8 درجہ نیچے گر کے 54 ویں اور عباس آفریدی تین درجے گر کر 62 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 6 درجے ترقی کر کے 77 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ہندوستان کے ہاردک پانڈیا نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر کے طور پر سرفہرست مقام پر برقرار ہیں، اس کے بعد افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور نیپال کے دیپیندر سنگھ ایری تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *