نوبیاہتا جوڑا ولیمہ سے پہلے ٹیسٹ میچ دیکھنے ملتان سٹیڈیم پہنچ گیا شائقین کی توجہ کا مرکز

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

نوبیاہتا جوڑے کو کرکٹ کی کشش ملتان سٹیڈیم کھینچ لائی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے پہلے سیشن کا کھیل جاری تھا کہ نیا شادی شدہ جوڑا ملتان سٹیڈیم پہنچ گیا۔ مرکزی داخلی گیٹ پر سجی سنوری دلہن اور سوٹڈ بوٹڈ دولہا ارسلان کو دیکھ کر پہلے سے کھڑے ہوئے تماشائیوں سکیورٹی اہلکاروں نے بھی خوشی کا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تاہم اس نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کو بھی سٹیڈیم میں داخلہ سے قبل سکیورٹی کلیئرنس کے مرحلہ سے گزرنا پڑا۔

دولہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی کے تاثرات کا اظہار کیا اور کہا کہ کرکٹ سے عشق ہے۔ ملتان میں پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچز کا شیڈول دیکھ کر شادی ولیمہ کی تاریخ فائنل کی تھی۔ آج ولیمہ سے پہلے سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔ دلہن نے بابر اعظم کو اپنا فیورٹ کرکٹر قرار دیا اور کہا کہ بابر رنز کرے نہ کرے وہ فیورٹ ہی رہے گا

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *