پاکستان کی 73 سالہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہیٹرک۔ وسیم اکرم نے دو بار کارنامہ انجام دیا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ 1952 سے 2025 تک 73 سالہ بنتی ہے۔بھارت کی ٹیسٹ تاریخ 1932 سے شروع ہوتی ہے اور اس کی ٹیسٹ تاریخ پاکستان سے 20 برس زیادہ 93 سالہ پرانی ہے لیکن اس کے پاس ٹوٹل ہیٹ ٹرکس کی تعداد صرف 3 ہے۔بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ،سری لنکا اور جنوبی افریقا کی جانب سے 2 کھلاڑیوں کی 2 ہیٹ ٹرکس ہیں۔زمبابوے کی جانب سے ایک ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے 4 ہیٹ ٹرکس کیں۔لسٹ میں انگلینڈ کے 14 بائولرز 15 ہیٹ ٹرکس کرچکے ہیں۔انگلینڈ کا پہلا نمبر ہے۔آسٹریلیا کے 9 بائولرز11 ہیٹ ٹرکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ملتان میں پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک،نعمان علی پہلے پاکستانی سپنر،5 ویں کرکٹر،دنیا کی 48 ویں ہیٹ ٹرک،اہم ریکارڈز ساتھ۔

وسیم اکرم نے اپنی دونوں ٹیسٹ باؤلنگ ہیٹرکس سری لنکا کے خلاف ایک ہی سال میں بنائی تھیں لیکن مقام مختلف تھے وسیم اکرم نے پہلی ہیٹ ٹرک 99-1998 قذافی سٹیڈیم لاہور پر بنائی ان کی تین مسلسل گیندوں پر لنکن بیٹرز کالوویتھرانا، بندارتلیکے، وکرماسنگھے کو پویلین واپس لوٹنا پڑا تھا۔

وسیم اکرم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی اور پاکستان کی طرف سے بھی دوسری ہیٹرک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ 99ـ1998ء میں سری لنکا کے خلاف بنائی۔انہوں نے لنکن بیٹسمینوں گونا وردھنے، چمنداواس، جے وردھنے کی وکٹیں اپنی مسلسل تین گیندوں پر اڑائیں تھیں ۔

پاکستان کے تیسرے ٹیسٹ ہیٹرک باؤلر عبدالرزاق ہیں۔ سال 2000ـ1999ء سیزن میں سری لنکا کے گالے سٹیڈیم پر عبدالرزاق نے اپنی ہیٹ ٹرک کے دوران کالو ویتھرانا، ہیراتھ، پشپاکمارا کو مسلسل تین گیندوں پر آؤٹ کیا تھا۔

محمد سمیع پاکستان کی طرف سے ہیٹرک کرنیوالے چوتھے باؤلر ہیں ۔ انہوں نے یہ اعزاز 02ـ2001ء میں لاہور ٹیسٹ میں حاصل کیا انہوں نے ہیٹرک کیلئے سری لنکن ٹیم پر لنکا ڈھائی ۔ محمد سمیع نے تین گیندوں پر یکے بعد دیگرے سری لنکن بیٹسمینوں فرنینڈو، زوئیسا مرلی دھرن کی وکٹیں اڑائیں۔

پاکستان کی طرف سے پانچویں ہیٹرک کا اعزاز حاصل کرنیوالے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ہیں ان کی تین ہیٹرک گیندوں کا نشانہ بنگلہ دیش کے بیٹسمین بنے۔انہوں نے یہ کارنامہ راولپنڈی سٹیڈیم پر سال 2000ء میں انجام دیا تھا ان کی تین گیندوں بنگلہ دیشی بیٹسمینوں شانتو، تیجول، محمود اللہ کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

نعمان علی ہیٹ ٹرک بنانے والے چھٹے پاکستانی باؤلر۔جسٹن گریوز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ملتان۔2025ء بھارت کے عرفان پٹھان کی پاکستان کے خلاف ہیٹرک۔

بھارت کی جانب سے اب تک کی تیسری و آخری ہیٹ ٹرک کو چھ سال گذر چکے ہیں۔2019ء میں جسپریت بمراہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سبینا پارک کنگسٹن میں ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بھارت کے عرفان پٹھان نے 2006ء میں پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی لیکن پاکستان ٹیسٹ میچ جیت گیاتو یہ کسی بھی بھارتی گیند باز کی دوسری ہیٹ ٹرک تھی۔مارچ 2001ء میں بھارت کے سپنر ہربھجن سنگھ نے ایڈن گارڈن کولکتہ میں آسٹریلیا کے خلاف جب ہیٹ ٹرک کی تو یہ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔کوئی باؤلر 2 بار ہیٹ ٹرک نہیں کرسکا، بھارت نے جب پہلی ہیٹ ٹرک کی،اس وقت تک پاکستان 3 ہیٹ ٹرک کرچکا تھا۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *