
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ملتان میں ایل پی جی کنٹینر دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات میں ایل پی کی چوری کیے جانے کے انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے سرکاری طور پر بھی شواہد ملنے کی مؤقف اختیار کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ٹیم بھی ہولناک دھماکہ شواہد جاننے کیلئے ملتان پہنچ گئی۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں ملتان پہنچنے والی اعلیٰ سطحی صوبائی کمیٹی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جہاں ملتان انتظامیہ کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی ممبران نے کہا کہ مظفرگڑھ روڈ فہد ٹاؤن میں کنٹینر پھٹنے سے آتشزدگی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے دریں اثناء ملتان انتظامیہ کی ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد کی جانب سے غیر قانونی طور پر ایل پی کی کنٹینر سے چوری کرنے کے دوران یہ المناک سانحہ پیش آیا کنٹینر دھماکہ سانحہ کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ کے مرتب ہونے کا انتظار ہے۔ اس ضمن میں اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اگلے 24 گھٹنوں میں سانحہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہےکمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے ۔ ٹیکنیکل اراکین بھی شامل کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کمیٹی واقعے کے تمام محرکات اور مستقبل میں سدباب کی سفارشات بھی پیش کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔گی۔ کنٹینرز بنانے والی فیکٹریوں اور کارخانوں کی ہنگامی بنیاد پر انسپکشن شروع کردی گئی ہے اور شہری علاقوں میں ایل پی جی کنٹینرز کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آتشزدگی واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
دریں اثناء ملتان کی ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ نے کنٹینر دھماکہ سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد کی نشتر ہسپتال میں علاج معالجہ سہولیات بارے بھی رپورٹ تیار کی ہے جس میں صحت کی سہولیات فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھانے رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ پنجاب کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ممبران نے بھی برن یونٹ ملتان میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی اور سانحہ بارے موقف بھی دریافت کیا۔