
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے طیاروں کی کمی کے باعث معطل 8 بین الاقوامی روٹ پر اپنی پروازوں کو بحال کردیا۔
اسلام آباد سے پیرس روٹ، جو ای اے ایس اے کی پابندیوں کی وجہ سے 4 سال 5 ماہ سے غیر فعال تھا، اب بوئنگ 777 طیاروں کی سروس کے ساتھ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
تربت سے شارجہ کا روٹ 4 ماہ کی معطلی کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس میں اے ٹی آر طیارے راؤنڈ ٹرپ پروازوں کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔ تربت تا العین روٹ بھی 5 ماہ بعد دوبارہ اے ٹی آر طیاروں کے ذریعے بحال کر دیا گیا ہے۔
گوادر تا مسقط روٹ 13 ماہ بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جب کہ کوئٹہ تا جدہ روٹ 3 سال 4 ماہ بعد بحال کر دیا گیا ہے، دونوں اے ٹی آر طیاروں سے چل رہے تھے۔
پی آئی اے منیجمنٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی کے باعث مذکورہ 8 بین الاقوامی روٹ پر قومی ایئرلائنز کی پروازیں بحال ہو سکی ہیں۔