آئل اور گیس کی غیر قانونی سٹوریج کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

آئل اور گیس کی غیر قانونی سٹوریج کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ڈویژنل انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ایل پی جی فلنگ مراکز پر احتیاطی تدابیر کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال اور ناقص انتظامات پر فوری کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ دریں اثناء آئل اور گیس کی غیر قانونی سٹوریج کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ پر عملدرآمد کے حوالے سے ملتان اور جنوبی پنجاب کے ایک اور دیہی علاقہ کوٹ چھٹہ میں ایل پی جی گیس ٹینکر میں دھماکہ اور آتشزدگی کے افسوسناک واقعات بارے تحقیقاتی رپورٹ بلاتاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ المناک واقعات بارے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو اپڈیٹ کیا گیا ہے لیکن ذمہ داری کی تعین اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے مکمل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے اور اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ملتان ایل پی جی سانحہ کے حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے اس المناک سانحہ کے باعث ملتان کی فضا سوگوار ہے۔ حفاظتی اقدامات حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کنٹینرز کی کوالٹی چیک کرنے کے لئے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ جنوبی پنجاب میں آئل اور گیس کے غیر قانونی سٹوریج کے خلاف سخت کریک ڈاون شروع کیا جارہا ہے۔ قانون کے تحت پہلے سے قائم آئل اور گیس ایجنسیوں کے آڈٹ اور انہیں این او سی جاری کرنے کے حوالے سے نئے ٹی او آرز کی ضرورت ہے۔

 

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *