
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے درجہ کی بزنس کلاس کو اپگریڈ کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے فنانس کاروبار آسان قرضہ سکیم بارے آگاہی کاآغاز کردیا گیا ہے اس اگاہی مہم میں ایسے کاروباری افراد کو فوکس کیا گیا ہے کہ جو پہلے ہی کسی نہ کسی کاروبار سے وابستہ ہیں اور اپنے کاروبار میں توسیع کیلئے انویسٹمنٹ کی تلاش میں ہیں ایسے کاروباری طبقہ کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے مالیت تک کے بلا سود اور آسان شرائط کے تحت قرضہ سکیم متعارف کروائی گئی ہیں۔ یہ قرضہ جات پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی طرف سے دیئے جائیں گے پنجاب بینک کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
ایوان تجارت و صنعت میں منعقدہ سیمینار میں پنجاب حکومت کی آسان قرضہ سکیم سیمینار میں کاروبار سے وابستہ مردوخواتین نے شرکت کی ایوان تجارت و صنعت کے نائب صدر اظہر بلوچ نے اس قرضہ سکیم کو موجودہ حالات میں فائدہ مند قرار دیا پنجاب سمال انڈسٹریز ملتان کی ریجنل ڈائریکٹر عمارہ منظور اور پنجاب بینک کےریجنل ہیڈ ایس ایم ای افسر محمد زبیر احمد نے کہا کہ حکومت کی ایوان تجارت و صنعت ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے بلاسود آسان کاروبار لون اسکیم کا آغاز کیا ہے۔
آسان قرضہ سکیم کیسے عوامی قرار پائے گی
آسان قرضہ سکیم بارے ایوان تجارت و صنعت کی بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ مطابق اس کا مقصد صوبہ بھر میں ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کاروباری، روزگار کی تخلیق اور برآمدات میں معاونت کے ذریعے معاشی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ آسان کاروبار لون اسکیم کا بنیادی مقصد سٹارٹ اپ کے لیے فنڈز فراہم کرنا اور موجودہ کاروبار کو ان کی توسیع میں مدد دینا ہے۔
آسان کاروبار لون اسکیم کی اہلیت کا معیار
چھوٹے کاروباری ادارے جن کی سالانہ سیل 150 ملین تک ہے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے جن کی سالانہ فروخت 150 ملین سے 800 ملین کے درمیان ہے، توسیع کے لیے قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ 25 سے 55 سال کی عمر کے لوگ قرض حاصل کرنے کے لیے سکیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ان صارف کے لیے ضروری ہے کہ وہ صاف شفاف کریڈٹ ہسٹری کے ساتھ ایف بی آر ٹیکس فائلرز ہوں۔
قرضہ حصول کے خواہشمند افراد کے پاس درست شناختی کارڈ اور این ٹی این ہونا ضروری ہے اور موجودہ کاروبار کی جگہ کے مالک/کرائے پر ہیں۔
آسان قرضہ سکیم کی جامع تفصیلات
درخواست دہندگان کو قرض دینے کے دو درجے ہیں، ایک کے تحت 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے کے درمیان کا قرضہ بلاسود پر پانچ سال تک کی سیکیورٹی مدت کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ دوسری کیٹیگری میں زیرو (0 )فیصد شرح پر 6 سے 30 ملین روپے کا قرضہ پانچ سال تک فراہم کیا جائے گا۔
آسان کاروبار لون پروسیسنگ فیس
درخواست دہندگان کے لیے فیس 5ہزار روپے مقرر کی گئی ہے دوسرے درجے کے لیے درخواست دہندگان کے لیے یہ فیس ہزار روپے ہے، سٹارٹ اپس کاروبار کے لیے گریس پیریڈ 6 ماہ تک اور رننگ بزنس کے لیے تین ماہ تک ہے۔