زرعی خاتون سائنسدان ڈاکٹر ریحانہ انجم ڈائریکٹر، سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ سکرنڈ تعینات

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

زرعی خاتون سائنسدان ڈاکٹر ریحانہ انجم کو ڈائریکٹر، سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ سکرنڈ تعینات کردیا گیا۔انہوں نے فوری طور پر چارج سنبھالنے کے بعد کام شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے پیشتر وہ 2001ء سے سربراہ شعبہ پلانٹ برینڈنگ اینڈ جینیٹکس سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ سکرنڈ ہی میں کام کر رہی تھیں۔ ڈاکٹر ریحانہ انجم نے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی میں اپنی ملازمت کا آغاز 2001ء میں بطور سائنٹیفک آفیسر شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ سکرنڈ سے کیا اور 2018ء میں ادارہ ہذاکے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کی سربراہ مقرر ہوئیں۔ انہوں نے سال 2020ء میں پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس میں اپنی پی ایچ ڈی سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام سے مکمل کی جبکہ ان کا پی ایچ ڈی کا ریسرچ موضوع بی ٹی اور نان بی ٹی کپاس پر مزاحمتی کیڑوں کے حوالے سے پیداوار اور فائبر کوالٹی پر اثرات سے متعلق تھا ۔انہوں نے پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس میں ایم ایس سی آنرز کی ڈگری زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام سے 1999ء میں حاصل کی۔ ڈاکٹر ریحانہ انجم کے 77 سے زائد تحقیقی مقالہ جات نیشنل اور انٹر نیشنل سائنسی جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر ریحانہ نے بطور سربراہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس سی سی آر آئی سکرنڈ میں تقریباً اچھی پیداواری خصوصیات والی کپاس کی 9 اقسام دریافت کی ہیں۔ وہ سی سی آر آئی ملتان میں بھی کچھ عرصہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس شعبہ میں بطور سینئر سائنٹیفک آفیسر فرائض انجام دے چکی ہیں ۔ ان کی زیر نگرانی طلبہ نے ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کا ریسرچ ورک مکمل کیا انٹرن شپ پروگرام میں بھی وہ طلبہ کے لیے بطور سپر وائزر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ ان کی بحیثیت ڈائریکٹر، سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ سکرنڈ تعیناتی پر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی و سی سی آر آئی سکرنڈ اور ملتان کے آفیسرز اور ملازمین نے انہیں مبارکباد پیش کی جس پر ڈاکٹر ریحانہ انجم نے اظہار تشکر کیا ہے۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *