
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والی منفرد فیملی کا حصہ بن گئے انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز حاصل کیا ۔ 10 ہزار ٹیسٹ رنز فیملی میں شامل۔ عثمان خواجہ نے ڈیڑھ برس( 19 ماہ) کے بعد ٹیسٹ سنچری بنائی ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025ء کے سلسلے میں سری لنکا میں آخری سیریز جاری ہے۔2 میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے تھے ۔سٹیون سمتھ 104 رنز اور عثمان خواجہ 147 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس تاریخی سنچری اننگز کے دوران سٹیون سمتھ کے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔وہ تیز ترین 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے لیے شاندار ٹیسٹ ریکارڈ کے حامل سٹیو سمتھ نے میچوں کے لحاظ سے 10,000 ٹیسٹ رنز بنانے کا یہ اعزاز115 میچز کی 205 اننگز میں حاصل کیا۔اں سے قبل کمار سنگا کارا نے 115 میچز کی 195 اننگز میں 10 ہزار رنز بنائے ییں۔ اب بھی انہیں کم اننگز کے لحاظ سے دوسرے نمبر کے 10 ہزار فیملی میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔برائن لارا 111 میچز کی 195 اننگز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
آسٹریلیا نے سری لنکا خلاف پہلے روز کے اختتام پر صرف 2 وکٹ پر 330 رنزبنالئے۔خراب روشنی اور بارش کے سبب کھیل 8.5 اوورز قبل ختم ہوا۔آسٹریلیا نے 81.1 اوورز بیٹنگ کی۔ عثمان خواجہ اور سمتھ کی جوڑی تیسری وکٹ کی ناقابل شکست پارٹنر شپ میں اب تک 195 رنز بنا چکی ہے۔