!چیمپئنز ٹرافی کیلئے انتظامات کے بارے میں آئی سی سی کا اظہار اطمینان۔ گرین سگنل مل گیا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں سہ ملکی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن توجہ کا اصل مرکز چیمپئن ز ٹرافی 2025ء کیلئے حتمی تیاریوں کو یقینی بنانا ہے پاکستان میں نئے زیر تکمیل لاہور اور کراچی کے سٹیڈیمز کے حوالے سے اچھی خبر یہ آئی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قذافی لاہور اور نیشنل کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیمز کی ورکنگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری کے شروع میں باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

پاکستان میں قذافی سٹیڈیم لاہور،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی اور نیشنل بنک ایرینا میں کنسٹرکشن کاکام جاری تھا،جسے فروری کے شروع میں مکمل کرلیا جائے گا اور ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ان تینوں وینیوز کا کنٹرول خود سنبھال لے گی۔ان وینیوز کی حتمی تیاری کے بارے میں پاکستان جنوبی افریقہ اور نیوزی کی ٹیموں کے مابین سہ ملکی سیریز کے دوران بھی کمی بیشی کا اندازہ ہو جائے گا۔ سہ ملکی سیریز 8 فروری سے 16 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔

چیمپئن ز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے ہائبرڈ بنیاد پر میچز لاہور،کراچی،راولپنڈی کے ساتھ دبئی میں ہوں گے۔بھارت اپنا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کیخلاف دبئی میں کھیلے گا۔ بھارت نے اپنے پاکستان سمیت دیگر تینوں لیگ میچز بھی بھارت میں کھیلنا ہیں۔ سیمی فائنل اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کی صورت میں بھی بھارت کا میچ دوبئی میں ہی ہو گا۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *