لینڈ ریکارڈ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر کا ریڈر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

:محمد ندیم قیصر(ملتان)

:تفصیلات

لینڈ ریکارڈ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر کا ریڈر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اینٹی کرپشن ملتان سرکل کی کارروائی آفس وہاڑی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے دفتر میں چھاپہ مار کر رشوت کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے ریڈر کو گرفتار کر لیا۔

ریڈر اے سی میلسی راؤ شکیل کو رشوت کے الزام میں سرکل آفیسر منصور خان نے گرفتار کیا ملزم نے مبین نامی شہری سے 9 لاکھ روپے بطور رشوت لیے تھے ملزم نے بطور سینیئر کلرک اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی آفس تعیناتی کے دوران سرکاری زمین الاٹ کرنے کیلئے شہری سے رشوت لی تھی۔ ملزم کو گرفتار کر کے سرکل آفس وہاڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، رقم ریکوری کیلئے کاروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔ 

اینٹی کرپشن ملتان کی دوسری کارروائی میں اینٹی کرپشن ملتان سرکل آفس خانیوال ٹیم کا ریکارڈ اراضی سینٹر پر چھاپہ مارکے 50ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے لینڈ ریکارڈ آفیسر اکمل خانیوال کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ۔یہ کامیاب کارروائی سرکل آفیسر خانیوال ساجد علی نے کی ملزم نے زمین کا انتقال پاس کرانے کیلئے شہری سے 50ہزار روپے رشوت لی تھی جس پر ملزم کو گرفتار کر کے سرکل افیسر خانیوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، ملزم اکمل لینڈ ریکارڈ افیسر خانیوال سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کے مطابق رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے دونوں ملزمان کے خلاف مزید کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *