
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
بزرگ شہری پر تشدد کرنیوالا جلاد ایس ایچ او خود بھی گرفت میں آگیا۔ وزیر اعلیٰ نے معطل پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔۔ایک روز قبل بوسن روڈ پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی ایئر پورٹ روانگی کے دوران وی آئی پی پی موومنٹ کے دوران بزرگ شہری پر پولیس تشدد کی ہولناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ملتان ریجن کے اعلیٰ پولیس حکام کو بھی ہوش آیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایکشن لینے سے پہلے ہی جلاد ایس ایس ایچ او کو معطل کر کے اپنی طرف سے ضابطہ کی کارروائی مکمل کیے جانے کی کارگزاری میڈیا کو بھی جاری کردی تاہم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صرف معطلی کو ناکافی قرار دیا اور بزرگ موٹر سائیکل سوار کو چلتی موٹر سائیکل سے کھینچ کر سڑک پر گھسیٹتا اور اس پر بہیمانہ تشدد کرتا رہا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف تشدد کرنے والے پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دیا ہے مریم نواز نے کہا کہ تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی، پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی، مجھے اپنے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے، کسی کو عام آدمی پر ظلم وزیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔