ڈرگ کورٹ ملتان کی نئے سال 2025ء کے پہلے ماہ جنوری کی رپورٹ جاری ۔ 64 کیسز کا فیصلہ

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ڈرگ کورٹ ملتان کی نئے سال 2025ء کے پہلے ماہ جنوری کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللّٰہ نے جنوری میں سماعت کیلئے پیش کیے گئے 86 کیسز میں سے 64 کا فیصلہ سنادیا نمٹائے گئے کیسز میں ملوث پائے گئے ملزمان سے 31 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروایا گیا اور 2 ماہ سے زائد کی جیل کی سزا بھی سنائی گئی ۔

جنوری 2025ء کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق اس وقت ڈرگ کورٹ ملتان میں 22 کیسز زیر سماعت ہیں ۔ڈرگ کورٹ ملتان میں تین ڈویژنوں کے کیسز بھیجے جاتے ہیں ان میں ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال شامل ہیں ۔ ڈرگ ایکٹ 1976ء اور ڈریپ ایکٹ 2012ء کے تحت سزا سنائی جاتی ہے۔

ڈرگ کورٹ ملتان کی حدود کا تعین اور فیصلہ سازی میں ماہرین کی خدمات حاصل

دریں اثناء ڈرگ کورٹ میں زیر سماعت کیسز کی نوعیت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز پر ممنوعہ یا زائد المیعاد ادویات کی فروخت۔ جعلی ادویات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف درج مقدمات کو ڈرگ کورٹ میں سماعت کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔ ڈرگ کورٹ میں پیش کیے گئے مقدمات کے فیصلہ کیلئے چیئرمین ڈرگ کورٹ کی ٹیکنیکل معاونت کیلئے ماہر ڈاکٹر اور فارماسسٹ کی خدمات بھی میسر ہیں۔ کیس کی نوعیت کے مطابق ملزمان کو چند ماہ سے کئی برس کی قید اور کروڑوں روپے مالیت تک کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ ملتان کے علاوہ لاہور۔ راولپنڈی اور بہاولپور میں بھی ڈرگ کورٹس قائم ہیں۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *