پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز ۔ میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان ۔تجربہ کارپلیئنگ کنٹرول ٹیم کا تقرر۔

:محمد ندیم قیص(ملتان)

:تفصیلات

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل 8 فروری سے 14 فروری تک پاکستان میں شیڈولڈ سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کا اعلان کردیا ہے لاہور ۔کراچی کے اپ گریڈڈ سٹیڈیمز میں میچز کیلئے تجربہ کار پلیئنگ کنٹرول ٹیم کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی جہاں نئے اپ گریڈڈ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل بینک سٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمید کہنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن انگلینڈ کے مائیکل گف اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر پاکستان کے فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر رچرڈ النگورتھ تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ راشد ریاض چوتھے امپائر ہوں گے۔

قذافی سٹیڈیم 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ کی میزبانی بھی کرے گا جہاں رچرڈ النگورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائزر جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔ آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن آصف یعقوب چوتھے امپائر ہوں گے۔

لیگ کا آخری میچ اور سہ فریقی سیریز کا فائنل کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچ میں آصف یعقوب اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ رچرڈ النگورتھ اور فیصل خان آزادی بالترتیب تھرڈ اور چوتھے امپائر ہوں گے۔

جمعہ 14 فروری کو ہونے والے فائنل میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا رچرڈ النگورتھ کے ساتھ آن فیلڈ امپائر ہونگے جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔ آصف یعقوب فائنل میں چوتھے امپائر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *