آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025ء کی ملتان میں نمائش۔ کرکٹ کے دیوانے سیلفی بناتے رہے۔ پاکستان کے دوبارہ چیمپئن بننے کیلئے دعا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 ء کی ملتان میں نمائش ۔ کرکٹ کے دیوانے سیلفی بناتے رہے۔ ملتان میں چیمپئنز ٹرافی کو ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ پر نمائش کیلئے سجایا گیا تھا اور بعد میں انٹرنیشنل کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم میں میڈیا فوٹو گرافی کیلئے پیش کیا گیا۔ سفید شیشے کے فریم میں چاروں طرف سے ڈھکی ہوئی چیمپئنز ٹرافی کو میڈیا کیلئے سجایا گیا تو شائقین کرکٹ کو بھی دیکھنے کی اجازت تھی بچوں نے اپنے بڑوں کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا دیکھا اور پاکستان ٹیم کے دوبارہ چیمپئن بننے کی دعا بھی کی گئی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی نمائش کا عالمی سفر پہلے مرحلہ میں پاکستان سے 16 نومبر کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ٹرافی کو 26 نومبر سے 26 جنوری تک شریک دیگر 7 ممالک میں لے جایا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان میں واپسی پر دوسرے مرحلہ میں شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے نمائش کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کیا گیا شروع ہوا ۔ اس سفر میں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے 10 مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔

اس دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ ۔ ملتان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ لے جایا جائے گا۔

ٹرافی 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران نئے اپ گریڈڈ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھی نظر آئے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کی نمائش کیلئے مختلف شہروں کے تاریخی مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ شیخوپورہ ہرن مینار اور ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی نمائش والے اہم مقامات میں بہاولپور کا نور محل، پشاور کا ارباب نیاز سٹیڈیم، کراچی کا نیشنل بینک سٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز سٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال سٹیڈیم بھی شامل ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا یہ سفر 14 فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کھیلا جائے گا۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *