نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے وفد کا ویمن یونیورسٹی ملتان کا دورہ

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے وفد کا ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ماحولیات کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا ترجمان کے مطابق نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل (این اے ای اے سی) کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفار کی سربراہی میں ویمن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی معیاری تعلیم و تحقیق اور تربیت پر خصوصی توجہ دیتی ہے،طالبات کو نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع اور سہولیات فراہم کر رہی ہیں، مختلف شعبوں میں نئے ڈگری پروگرامز شروع کئے گئے ہیں، یونیورسٹی سے فارغ التحصیل سکالرز صوبائی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے خدمات انجام دے رہی ہیں آئندہ بھی یونیورسٹی ملک و قوم اور ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے توقعات پر پورا اترے گی کونسل کے وفد نے شعبہ میں موجود تمام تعلیمی و تدریسی سہولتوں اور تجربہ گاہوں کا معائنہ کیا طالبات سے سوالات کئے اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا چیئرپرسن شعبہ ڈاکٹر صائمہ نسرین نے کہا کہ کونسل کی جانب سے پہلے سے بھیجی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا گیا اور کونسل اراکین کو ضروری دستاویزات اور تنظیمی و تدریسی انتظامات پر ہونے والے تمام اجلاس بارے بریفنگ پیش کی ۔کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفار نے ایکریڈیٹیشن سے متعلق وائس چانسلر کو بریفنگ دی اورکہا کہ ویمن یونیورسٹی میں بہترین سہولیات موجود ہیں، یونیورسٹی میں اعلیٰ تجربہ کار اور قابل فیکلٹی موجود ہیں جو طالبات کو زیورعلم سے آراستہ کررہی ہےانہوں نے شعبہ کی مزید ترقی کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ ماحولیات بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عارف علی ، فراز افضل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن, ڈائریکٹر اورک , ڈاکٹر کنول رحمان ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر ملکہ رانی بھی موجود تھیں ۔

  • Related Posts

    سکول آف اکنامکس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ڈائریکٹر شپ کی اہم ترین سیٹ خالی۔تدریسی اور انتظامی امور کی انجام دہی عدم تسلسل کا شکار۔

    :محمد ندیم قیصر…

    اخوت فاؤنڈیشن کا بلاسود قرضہ مشن 25 ہزار سے شروع کیا گیا ۔ 62 لاکھ افراد مستفید ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب ۔زکریا یونیورسٹی میں سوشل انٹر پرینیئور شپ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کا بھی خطاب ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *