
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
چیمپئن ز ٹرافی کے آغاز میں ابھی دو ہفتے باقی ہیں ۔ اور افغانستان کے مشاق سپن باؤلر راشد خان نے ورلڈ ٹی20 کرکٹ کا ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا وہ ٹی 20 کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں 632 حاصل کرنیوالے باؤلر بن گئے۔ 26 برس کے راشد خان نے یہ منفرد اعزاز جنوبی افریقہ کی ٹی 20 لیگ میں حاصل کیا ہے وہ اس ایونٹ میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوائن براوو کا سب سے زیادہ ٹی 20 وکٹوں 631 کا ریکارڈ توڑا ہے۔
راشد خان نے پارل رائلز کے خلاف جنوبی افریقا ٹی 20 کوالیفائر میچ1 میں اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی 632ویں وکٹ حاصل کی ۔
راشد خان کا ٹی 20 وکٹس ریکارڈ ڈوائن براوو کے مقابلے میں ہر لحاظ سے ٹاپ پر ۔
دائیں ہاتھ کے گگلی سپن باؤلر راشد خان کا ٹی 20 وکٹس ریکارڈ ڈوائن براوو کے مقابلے میں ہر لحاظ سے ٹاپ پر ہے ۔
ویسٹ انڈیز کے میڈیم پیسر ڈی جے براوو کے نام سے مشہور ڈیوائن براوو نے546 ٹی 20 میچز میں 631 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا۔
راشد خان نے ڈی جے براوو کا یہ ریکارڈ 457 میچز میں توڑا ہے یعنی راشد خان نے ڈی جے براوو سے 89 میچز کم کھیل کر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔ گیندوں کے لحاظ سے بھی راشد خان نے 631 کم گیندیں پھینک کر یہ اعزاز حاصل کیا ۔اتفاق سے ڈی جے براوو کی حاصل کردہ وکٹوں 631 کے برابر کم گیندوں میں ٹی 20 ورلڈ کرکٹ کا ٹاپ وکٹ ٹیکر باؤلر بننے کا اعزاز پایا ہے ۔ راشد خان نے 457 میچز میں 10552 گیندیں کروائی ہیں اور ان کے مقابلے میں ڈی جے براوو کی گیندوں کی تعداد 11183 ہے ۔
راشد خان کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر
افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں 20 ستمبر 1998ء کو پیدا ہونیوالے راشد خان نے 2016 ء سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ اور انہوں نے صرف 9 برس کے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں ایسے قدم جمائے کہ مدمقابل بڑے بڑے بیٹسمینوں کے قدم اکھاڑ دیئے۔ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں راشد خان کی بہترین باؤلنگ پرفارمنس صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہے راشد خان صرف 5 ٹیسٹ میچز میں چار مرتبہ ایک اننگز میں پانچ آؤٹ کرچکے ہیں اور پورے میچ میں دو مرتبہ 10 وکٹیں اڑانے کا کارنامہ بھی انہوں نے انجام دیا ہے۔ ٹیسٹ میچ کی بیسٹ اننگز پرفارمنس 137 رنز کے 7 وکٹیں ہیں۔راشد خان نے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 4 مرتبہ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں بہترین ون ڈے انٹرنیشنل باؤلنگ صرف 18 رنز کے عوض 7 وکٹیں ہے۔