مقبوضہ کشمیر صرف مذمت سے آزاد نہیں ہو گا۔ تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام لبیک بیت المقدس و کشمیر ریلی نکالی گئی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک لبیک پاکستان ملتان کے زیر اہتمام لبیک بیت المقدس و کشمیر ریلی نکالی گئی یہ ریلی چوک دولت گیٹ تا چوک گھنٹہ گھر ملتان تک نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی امیر فقیر افضل نقشبندی اور سرپرستی ڈویڑنل امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کی شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈویڑنل امیر محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے بھارتی ظلم و بربریت کو 77 سال گزر گئے جبکہ ہمارے حکمران اقوام متحدہ کی راہیں تک رہے ہیں وہ کشمیر لے کر دینگے اقوام متحدہ نے کبھی کشمیر آزاد نہیں کروانا حکومت پاکستان کو اب عملی اقدام اٹھانا ہوگا انہوں نے کہا کہ انڈیا طاقت کی زبان سمجھتا ہے کشمیر کی آزادی کا واحد حل اعلان جہاد ہے ضلعی امیر فقیر افضل نقشبندی نے کہا کہ خالی مذمتیں کرنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا کشمیر کا واحد حل صرف جہاد فی سبیل اللہ ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر آزادی کشمیر کے لیے عملی قدم اٹھائیں گے اس موقع پر ڈویڑنل ناظم چوہدری بلال نور رضوی ، ڈویڑنل الیکشن سیل حافظ محمد اسلام ، ضلعی سرپرست پیر مطیع اللہ نقشبندی ، ضلعی نائب امیر قاری محمد یونس قادری ، ملک الطاف حسین کھوکھر ،راحیل شہزاد اعوان ، مفتی مظہر حسین چشتی ، نعیم حیدر عوامی ، سکندر حیات بھٹی ، شیخ وسیم قریشی ، رانا محمد فرقان رضا ، ٹکٹ ہولڈر این اے 150 محمد حسین بابر ،امیدوار این اے 151 ملک ارشد ڈوگر ، محمد ندیم سپرا اور معزز علمائ کرام ، سماجی شخصیات ، انجمن تاجران ، وکلائ برادری ، حلقہ پی پیز کے امرائ ناظمین سمیت کثیر تعداد میں یوسی کارکنان نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر ہماری شہ رگ ہے ، کشمیر چھین لینگے لبیک کہنے والے ، الجہاد الجہاد لبیک لبیک کے نعرے درج تھے۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *