لینڈریونیو و سرکاری واجبات کی ریکوری بہتر بنانے ۔ سرکاری اراضی واگذار کروانے کا حکم

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے لینڈ ریونیو و دیگر سرکاری واجبات کی ریکوری بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انسداد تجاوزات کارروائیاں تیز کرکے سرکاری اراضی واگزارکروائی جائیں۔ کمشنر آفس میں ریونیو، ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تقسیم کے انتقالات پر لاگو فیس کا خاتمہ احسن اقدام ہے۔ ریونیو عملہ مشترکہ کھاتوں کی معینہ مدت میں تقسیم یقینی بنائے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ریونیو عملے کو ونڈا جات کی تیاری کیلئے مکمل معاونت فراہم کی گئ ہے۔ ریونیو افسران مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔ ڈپٹی کمشنرز ریونیو کیسز کے حل کیلئے باقاعدگی سے عدالتیں لگائیں۔ عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جائے۔ ڈویزن میں سرکاری اراضی کی نیلامی کا عمل تیز کیا جائے۔ مناسب تخمینہ لگاکر نیلام کی جائیں۔15 فروری تک مواضعات آن لائن کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ قانون گوئی سطح پر اراضی ریکارڈ سنٹر بنانے پر غور کیا جارہا ہے جہاں نائب تحصیلدار ، پٹواری موجود رہیں گے۔ سٹیٹ آف دی آرٹ ریکارڈ روم بھی بنانے بارے تجویز زیر غور ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ریونیو اہداف پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کو 100 فی صد ریکوری اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کی گئ ہے۔ حکومت پنجاب کے ریونیو کو بڑھانے کیلئے فیلڈ افسران متحرک ہوں۔سرکاری ٹیکس اور فیسوں کی ریکوری کیلئے سخت اقدامات کرینگے۔بورڈ آف ریونیو کی ریکنگ میں ملتان ڈویژن نمایاں پوزیشن پر ہے۔سرکاری نادہندگان کے گھروں پر نوٹس آویزاں کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنرز کو ایک ہفتے تک تمام ریونیو پیڈینسیز کا ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ لوگوں کے مسائل ریوینیو کورٹ میں لٹکے ہوئے، جائز مسائل حل کرکے انکی سہولت کرنا اور ناجائز کاموں کو فوری بے دخل کرنے کے واضح احکامات دیے ہیں۔ڈویژن میں 761 مواضعات میں ونڈے کی سکیم جاری ہے،77644 کھیوٹ میں 9040 ونڈے کئے جاچکے، 24842 ونڈے تکمیل کئے جاچکے ہیں۔ ابھی تک کوئ نیا موضع نہیں بنایا گیا۔

ڈی سی ملتان محمد علی بخاری نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیلوں میں بھرپور ریکوری آپریشن شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ریونیو کورٹس کے ذریعے واجبات کے کیسز کے جلد فیصلے کرینگے۔ اس موقع پر ریونیو افسران موجود تھے۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *