قذافی سٹیڈیم تیار۔ کرکٹ فینز کے ساتھ مل کر جشن منانے کا اعلان

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے قذافی سٹیڈیم کو دنیا کا جدید ترین ۔کشادہ اور دلکش کرکٹ میدان منانے کا مشن پورا ہوا تو انہوں نے کرکٹ فینز کے ساتھ مل کر جشن نائٹ منانے کا اعلان کر دیا اور اس سلسلے میں آج 7 فروری کی شام کو قذافی سٹیڈیم تیار۔ شائقین کا انتظار شاندار افتتاح کا سندیسہ ہر کرکٹ لوور کو بھیج دیا۔ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس دعوتی کارڈ میں شائقین کو آج کی شام قذافی سٹیڈیم میں کلچرل میوزیکل شو ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کلچرل شو میں ڈھول تماشہ ہو گا اور اہلیان لاہور قذافی سٹیڈیم سے میلوں دور اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے قوس قزح کے رنگوں سے سجی آتشبازی کے مظاہرہ سے سجے ہوئے آسمان کا دلکش نظارہ کر سکیں گے۔پاکستان کی ثقافت کی رنگینیوں سے بھرپور اس کلچرل میوزیکل نائٹ میں نامور فنکار عارف لوہار ۔ علی ظفر اور آئمہ بیگ بھی ساز و آواز سے شائقین کو لبھائیں گی۔

فری انٹری کے اس دعوتی کارڈ پر کرکٹ فینز خاص کر اہلیان لاہور کو مخاطب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ پیغام دیا ہے کہ آئیے مل کر پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل کا جشن منائیں اور اس رنگارنگ تقریب کو اپنی سنہری یادوں کا حصہ بنائیں۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *