پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : غنی گلاس کے جنید علی اور سٹیٹ بینک کے رمیز عزیز کی سنچریاں۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کے پہلے دن کھیل کی خاص بات غنی گلاس کے جنید علی اور اسٹیٹ بینک کے رمیز عزیز کی سنچریاں تھیں۔

راشد لطیف اکیڈمی گراؤنڈ میں پی ٹی وی نے واپڈا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں پر 375 رنز بنائے تھے۔وقارحسین 78 محمد شہزاد 74 اور محمد طحہ 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔خالد عثمان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں ہائر ایجوکیش کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلی اننگزمیں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محسن خان 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔کاشف علی نے 56 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ایس این جی پی ایل نے کھیل ختم ہونے پر 100 رنز بنائے تھے اور اس کی 7 وکٹیں گرچکی تھیں۔ عابدعلی نے 30 رنز بنائے۔معاذ خرم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

کے سی سی اے سٹیڈیم ۔ غنی گلاس نے کے آر ایل کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 390رنز بنائے تھے۔ جنید علی نے20 چوکوں کی مدد سے 116 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے49 رنز بنانے والے نعمان علی کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں145 رنزکا اضافہ کیا ۔شان مسعود نے 67 رنز اسکور کیے۔ جواد علی نے115 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

سٹیٹ بینک سٹیڈیم پر سٹیٹ بینک نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں پر 314 رنز بنائے تھے۔ رمیز عزیز نے21 چوکوں کی مدد سے 135 رنزپرناٹ آؤٹ ہیں ان کے ساتھ غازی غوری 30 رنز پر کھیل رہے ہیں دونوں چھٹی وکٹ کی شراکت میں99 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔ رمیز عزیز نے فواد عالم کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 130 رنز کا اضافہ کیا۔ فواد عالم نے 59 اور عمران بٹ نے 55رنز اسکور کیے۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *