نیشنل سٹیڈیم کراچی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار۔کل افتتاح۔ محسن نقوی کا120 روز میں تکمیل پر اظہار تشکر

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

نیشنل سٹیڈیم کراچی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار۔کل 11فروری کو افتتاح ہو گا۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے 120 روز میں نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تکمیل پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للّٰہ مزدور مستریوں سمیت ہر شعبہ نے اپنی ذمہ داری کو بہ احسن نبھایا ہے۔دریں اثناء نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل 11فروری کی شام شام ہوگا۔ رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ عوام کے لیے داخلہ مفت ہوگا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ میں یہ منصوبہ 120 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے، ۔ اس موقع پر رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا جبکہ عوام کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا کہ 28 ستمبر 2024ء کو نیشنل سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا اور الحمدللہ 31 جنوری 2025ء کو تمام تعمیراتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں پویلین عمارت کی مکمل دوبارہ تعمیر، ہر انکلوژر میں نئی کرسیاں، جدید ایل ای ڈی لائٹس، جدید سکور سکرینز اور شائقین کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم کیے گئے ہیں۔ تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر کی گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام مزدوروں، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹرز اور پی سی بی کی پوری ٹیم کی محنت کو سراہتا ہوں۔ اس نئےسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *