زکریا یونیورسٹی ملتان میں لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے اشتراک سے ماحولیاتی تحفظ اور صفائی ستھرائی مہم

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے اشتراک سے، کمیونٹی انگیجمنٹ ایکسچینج پروگرام اور پیس کاؤنٹر ایکسٹریمزم ریسرچ سینٹر کے تعاون سے اربن فاریسٹ، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا، جو 2021ء میں لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔ اس مہم میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات، فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ نے شرکت کی۔

ریذیڈنٹ آفیسر اور ڈائریکٹر پیس کاؤنٹر ایکسٹریمزم ریسرچ سنٹر، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور نےشرکت کی اور ماحولیاتی تحفظ اور صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر عبدالصبور نے اس موقع پر کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ایک سنگین مسئلہ ہے، اور ہم سب کو اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت اسے کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔صفائی مہم کے دوران طلبہ نے عملی طور پر حصہ لیا اور ماحولیاتی آگاہی کے پیغامات کو عام کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیاں طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں عملی اقدامات میں شامل کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالب علموں کویونیورسٹی کے ماحول کو صاف کرنے اور شجر کاری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے ڈاکٹر مقرب نے کہا ہم جلدُہی اس مہم کا دائرہ کار پوری یونیورسٹی تک پھیلائیں گے ۔ مہم کے اختتام پر شرکاء نے ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے آگاہی واک کی، جس میں صاف اور سرسبز ماحول کے قیام پر زور دیا گیا۔

 

  • Related Posts

    سکول آف اکنامکس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ڈائریکٹر شپ کی اہم ترین سیٹ خالی۔تدریسی اور انتظامی امور کی انجام دہی عدم تسلسل کا شکار۔

    :محمد ندیم قیصر…

    اخوت فاؤنڈیشن کا بلاسود قرضہ مشن 25 ہزار سے شروع کیا گیا ۔ 62 لاکھ افراد مستفید ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب ۔زکریا یونیورسٹی میں سوشل انٹر پرینیئور شپ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کا بھی خطاب ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *