تاجر برادری نے تجاوزات کے خلاف مہم کی آڑ میں ٹھیلہ ۔ریڑھی والوں کے خلاف کارروائی کو مسترد کردیا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

تاجر برادری نے تجاوزات کے خلاف مہم کی آڑ میں ٹھیلہ ۔ریڑھی والوں کے خلاف کارروائی کو مسترد کردیا ۔انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیوملتان ، الخدمت گروپ کے صدر چودھری محمد الیاس اور جنرل سیکرٹری چودھری سلیم کمبوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تاجربرادری سراہتی ہے ، لیکن اس کی آڑ میں ٹھیلوں اور تھڑوں پر روزی کرنے والوں کو بے روزگارنہ کیا جائے ، مہنگائی ۔بے روزگاری عروج پر ہے، غریبوں کا جینا محال ہورہاہے،اس طرح محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کی کفالت کرنے والوں کا سلسلہ روزگار منقطع کیا جا رہا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تجاوزات آپریشن میں بے روزگار ہونے والے والوں کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ دی جائے ،جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے شہروں میں ماڈل سستے بازار قائم کرنے کے لئے جگہیں مختص کروائی ہیں ،ملتان اور خاص طور پر گلشن مارکیٹ نیوملتان میں ماڈل ریڑھی بازاروں کے لئے جگہ مختص کی جائے ، تاکہ ریڑھیوں ، ٹھیلوں اور تھڑوں پر روزی کرنے والے اپنے خاندانوں کی کفالت کرسکیں ،انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک سے پہلےگلشن مارکیٹ میں واسا کی دیوار کے ساتھ عرصہ 20سال سے لگے ہوئے ریڑھی بازار کو فی الفور ماڈل ریڑھی بازار کے لئے مختص کردیا جائے ، تاکہ غریب ریڑھی والے کاروبار کرکے رمضان المبارک اور عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں اور ان کے گھروں سے فاقہ کشی کا عالم ختم ہوسکے ،انہوں نے کہا کہ گلشن مارکیٹ کے تاجروں نے ہمیشہ تجاوزات کے خلاف آواز اٹھائی ہے ،لیکن اس کی آڑ میں تاجروں کے شیڈاور ترپالیں جو کسی طرح بھی تجاوزات کی مد میں نہیں آتیں ، کو گرا کر تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دھوپ سے بچنے کے لئے ہرتاجر کو چارفٹ شیڈ اور دکان کے باہرچارفٹ جگہ دی جائے ،تاکہ وہ اپنا کاروبار بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں ،انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے تاجروں کو بے سہارا نہ چھوڑنے اور ان کے کاروبار کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے کا جو اعلان کیا گیا ہے ، اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ،اس موقع پر رانا عبدالغفار ، شہزاد منیر بھٹی ، رانا کلیم ،چودھری ارشاد کمبوہ ، فیصل سلیم ، چوہدری فیاض ، غلام مرتضیٰ ، معین اختر ، محمد اشرف ،محمد ایوب ، غلام فرید ، رانا عمران ، حبیب احمد ، محمد صدیق ، محمد ارشد ، محمدنعیم کمبوہ ، اور دیگر تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

پریس کانفرنس اعلامیہ سے تاجر تنظیموں کا اظہار یکجہتی

پریس کانفرنس کے اعلامیہ سے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیوملتان ، الخدمت گروپ کے صدر چودھری محمد الیاس اور جنرل سیکرٹری چودھری سلیم کمبوہ پریس کانفرنس سے خطاب کر ر ہے ہیں،جبکہ رانا عبدالغفار ، شہزاد منیر بھٹی ، رانا کلیم ،چودھری ارشاد کمبوہ ، فیصل سلیم ، چوہدری فیاض ، غلام مرتضیٰ ، معین اختر ، محمد اشرف ،محمد ایوب ، غلام فرید ، رانا عمران ، حبیب احمد ، محمد صدیق ، محمد ارشد ، محمدنعیم کمبوہ ، محمد امتیاز ربانی نے بھی اظہار یکجہتی کیا ۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *