
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں سپیشل اکنامک زون انڈسٹریل سٹیٹ ، سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے لئے ”زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی“ کی منظوری دی گئی۔ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سپیشل افراد اور بزرگ شہریوں کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی۔طلباء کے لئے خصوصی سٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پر اتفاق رائے پایا گیا ۔
نگہبان رمضان پیکیج” کے لئے 30 ارب روپے کا فنڈ منظور کیا گیا۔ رمضان پیکیج سے 30 ملین افراد مستفید ہوں گے۔اجلاس میں کینسر کا جدید طریقہ علاج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور کینسر کے مریضوں کی کیمو تھراپی کی متبادل “کرایوبلیشن مشین” کے لئے 580 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ۔
پنجاب میں ریسکیو 1122 کی خدمات فراہم کرنے والی 353 گاڑیوں کی مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ۔
گندم کے کاشت کاروں کے لیے لینڈ لیولر کی جگہ بھی ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیئے جائیں گے ۔
پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔صوبائی کابینہ اجلاس میں پنجاب میں صنعت کاری کے لیے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
پنجاب کابینہ اجلاس سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خطاب
وزیراعلی مریم نواز شریف نے صنعت کاروں کو ترغیب دی کہ “سرمایہ کار آئیں ، صنعتیں لگائیں ، کام کریں ، کاغذی کارروائی بعد میں ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل اکنامک زون ، انڈسٹریل سٹیٹ ، اور سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے لئے ”زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی“ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب میں صنعت کاروں کو کاروبار کے لئے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں -جتنی صنعتیں آپ لگا سکتے ہیں ، لگائیں ! فوری طور پر این او سی ملے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم صوبہ بھر میں صنعتیں لگانے کے مشکل مراحل کو آسان اور “کاروبار دوست” بنائیں گے۔انہوں نے ٹرام سروس شروع کرنے کے لیے بھی پلان طلب کر لیا ۔