پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار۔ زکریا یونیورسٹی میں ینگ پاکستانیز سیمینار۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام کا خطاب

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

سینئر سیاستدان وسابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ خواتین کو مقابلہ کر کے آگے آنا ہوگا اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہوگی خواتین صلاحیتوں کا اظہار نہ کرسکنے اور پیچھے رہ جانے کے سبب محرومی و استحصال کا شکار ہیں ہمیں خواتین کو مساوی حقوق دینا ہوں گے تبھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گی عورت کو حقوق دیئے بغیر معاشرتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بہاوّالدین زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستانی خواتین کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ خصوصی سیمینار بعنوان پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار سے خطاب میں کیا جس کی صدارت چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بی زید یو ملتان پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ نے کی، مہمانان خاص میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بیگم مقصودہ انصاری، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ڈائریکٹر سینٹر فار ریسرچ ان سوشیالوجی اینڈ سوشل پالیسی بی زیڈ یو ملتان ڈاکٹر کامران اشفاق، سجادہ نشین دربار حضرت داؤد جہانیاں ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر سٹڈیز بی زید یو ملتان پروفیسر ڈاکٹر مرید حسین ملک، چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر ارم بتول اعوان، چیئرپرسن شعبہ فائن آرٹس بی زیڈ یو ملتان ڈاکٹر صوفیہ عمر شامل تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ایجوکیشن بی زیڈ یو ملتان، ڈاکٹر صائمہ افضل اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سوشیالوجی بی زیڈ یو ملتان، ڈاکٹر تہمینہ ستار اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سوشیالوجی بی زیڈ یو ملتان، پروفیسر ڈاکٹر ثروت سلطان شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی بی زیڈ یو ملتان، ڈاکٹر سارہ محمود اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی بی زیڈ یو ملتان، ڈاکٹر جویریہ عباس اسسٹنٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز بی زیڈ یو ملتان، ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی بی زیڈ یو ملتان شامل تھیں سید فخر امام شاہ نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ملک ہونے کے سبب پاکستان میں شعبہ تعلیم کو ناقابل تلافی نقصان ہوا خصوصاّ خواتین اور بچیوں کی تعلیم پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوئے والدین کو چاہیے کہ وہ بچیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیں ۔سید فخر امام شاہ نے مزید کہا کہ ہم آبادی کے لحاظ سے دنیا میں 5ویں نمبر پر ہیں جبکہ معاشی طور پر ہم بہت پیچھے ہیں ترقی یافتہ ممالک جدید علوم کے باعث دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں ہم مسلم 57 ممالک کہاں کھڑے ہیں؟ مینوفیکچرنگ کی بجائے ہم پاکستان میں پرزے جوڑ رہے ہیں ترقی کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی اور نوجوانوں پر خاص طور پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ایم پی اے بیگم مقصودہ انصاری، ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ، ڈاکٹر کامران اشفاق،ڈاکٹر مرید حسین ملک، مخدوم شعیب اکمل قریشی اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو وہ حقوق دئیے جو اس سے پہلے کسی مذہب نے نہیں دئیے عورت کو خدا نے ماں بہن،بیٹی اور بیوی جیسے معتبر رشتوں میں ڈھالا ہے ہمیں خواتین کے حقوق کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض کی بات بھی کرنی ہوگی ڈاکٹر ارم بتول اعوان، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار، ڈاکٹر صائمہ افضل، ڈاکٹر تہمینہ ستار اور پروفیسر ڈاکٹر ثروت سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہیں خاص کر تعلیمی نظام میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے اس موقع پر تقریب کی نظامت کے فرائض طالبہ ایمان فاطمہ نےانجام دئیے جبکہ سیمینار میں پروفیسر عبد الماجد وٹو، رشید عباس خان، رانا حاکم علی، حافظ عبدالرحمان، فرجان، ایمن باجوہ، انور شہزاد تھہیم، اور اساتذہ و طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد شامل تھے۔

  • Related Posts

    سکول آف اکنامکس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ڈائریکٹر شپ کی اہم ترین سیٹ خالی۔تدریسی اور انتظامی امور کی انجام دہی عدم تسلسل کا شکار۔

    :محمد ندیم قیصر…

    اخوت فاؤنڈیشن کا بلاسود قرضہ مشن 25 ہزار سے شروع کیا گیا ۔ 62 لاکھ افراد مستفید ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب ۔زکریا یونیورسٹی میں سوشل انٹر پرینیئور شپ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کا بھی خطاب ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *