جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں دھمکی آمیز خط بھیجنے والا چند گھنٹوں میں گرفتار۔ ذہنی درست نہ ہونے کا تاثر خوشحال فیملی سے تعلق بتایا گیا یے۔ذرائع

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں دھمکی آمیز خط بھیجنے والا چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ذہنی حالت درست نہ ہونے کا تاثر دیا جا رہا ہے۔نامعلوم شخص سیکرٹریٹ میں رقعہ چھوڑا کر فرار ہو گیا تھا، رقعہ میں حکومت سے 24 گھنٹوں کے اندر 200 ارب روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،رقم ادا نہ کرنے پر رقعہ میں حکومتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں سرکاری ذرائع کے مطابق رقعہ میں کسی بھی شخصیت کا نام درج نہیں ہے۔رقعہ بھیجنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، پولیس کی ابتدائی تفیش کے مطابق رقعہ بھیجنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دھمکی آمیز خط لکھنے والے کا تعلق پڑھیں لکھی خوشحال فیملی سے ہے ملزم کے پکڑے جانے کی کہانی بھی دلچسپ بتائی جارہی ہے کہ خط اے سی ایس آفس میں پھینکنے کے بعد وہ اپنے سوشل میڈیا پر خط پھینکنے اور فوری جواب دینے بارے اپڈیٹ کرتا رہا ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ایک سرکاری افسر کے روبرو کہا کہ مجھے سرکاری اہلکاروں کی تحویل میں کیوں رکھا جارہا ہے ۔ملزم کے ذہنی توازن کا علاج معالجہ بارے بھی ایک نجی ہسپتال میں کیے جانے کا بتایا جا رہا ہے۔

 

  • Related Posts

    گیلانی لاء کالج کے فارغ التحصیل طلباء کیلئے تقسیمِ اسناد کی باوقار تقریب ۔ سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ فاضل چیف جسٹس امین الدین خان کی شرکت سے یادگار ایونٹ کی رونق دوبالا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیار تعلیم کی بنیاد پر ”سکول آف منتھ“ایوارڈ دینےکا فیصلہ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *