
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
سول سروس اکیڈمی میں زیر تربیت 62 افسران نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کیاافسران کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سے ملاقات کی۔سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان اور ڈائریکٹر سول سروس اکیڈمی ڈاکٹر فیصل ظہور بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے کے پیش نظر جنوبی پنجاب ملک کا اہم خطہ ہے۔جدید طریقہ کاشتکاری اور تحقیق کے ذریعے ملک پر معاشی خوشحالی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔
گرین پاکستان پراجیکٹ وطن عزیز میں معاشی انقلاب لائے گا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے حکومت کے گرین پاکستان پراجیکٹ کو انقلابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چولستان میں جاری” گرین پاکستان کا منصوبہ” وطن عزیز میں معاشی انقلاب لائے گا گرین پاکستان منصوبے سے چولستان کا ریگزار سبزہ زار میں بدل جائےگا،۔چولستان میں پاکستان سمیت خلیجی ممالک کو گوشت اور ڈیری پراڈکٹ فراہم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے خطےکی عوام میں احساس محرومی میں کمی آئی
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی اہمیت بارے فواد ہاشم ربانی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے کامیابی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے خطےکی عوام میں احساس محرومی میں کمی آئی ہے۔غربت اس خطے کا سب سےبڑا مسلہ ہے۔ زراعت، لائیوسٹاک کی ترقی،شرح خواندگی میں اضافہ کے ذریعے غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطے کے ایشوز سے نمٹنے کے لئے ایک جامع پلان پر عمل پیرا ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے میں ریکارڈ مدت میں میگا پراجیکٹس مکمل کیے گئے ہیں۔خطےکی ترقی کے لئےمصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ہماری ترجیح ہے، سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین نے جنوبی پنجاب پروفائل بارے بریفنگ میں مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سرکاری خط و کتابت کے لیے الیکٹرانک فائلنگ سسٹم رائج ہے،ریفنگ میں جنوبی پنجاب کے مسائل اور سیکرٹریٹ کی کامیابیوں بارے بھی آگاہ کیا گیا۔