چیمپئنز ٹرافی2025ء پاکستان میں 29 برسوں بعد آئی سی سی میگا ایونٹ کا کل سے آغاز ۔ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف شکست سیریز کا گھن چکر سے نکل پائے گا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان میں 29 برسوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام میگا ایونٹ منعقد ہونے میں اب گھنٹوں کا کھیل رہ گیا۔۔چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا افتتاح قریب آتے ہی پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کرکٹ فینز خوشی سے نہال کہ خدشات کے گھن چکر سے نکلتا ہوا پاکستان اب بنے گا چیمپئنز ٹرافی کا میزبان۔

کل 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں نیشنل سٹیڈیم کراچی پر مدمقابل ہوں گی۔ بھارت ہائبرڈ فارمولہ کے تحت اپنے تینوں لیگ میچز دوبئی میں کھیلے گا۔ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی وینیوز نیشنل سٹیڈیم کراچی کے علاوہ قذافی سٹیڈیم لاہور اور پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت 8 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو پولز تقسیم کیا گیا ہے پاکستان کے پول میں نیوزی لینڈ ۔ بھارت اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں دوسرا لیگ پول آسٹریلیا ۔ انگلنیڈ۔ افغانستان اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔ ایونٹ میں جن دو ٹیموں کو مس کیا جارہا ہے ان میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا شامل ہیں اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ یہ دونوں ممالک 1998ء سے کھیلی جانیوالی چیمپئنز ٹرافی کی ٹائٹل ٹرافی جیت چکے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان ہوم گراؤنڈ پر دفاع کرے گا۔ چیمپیئن ٹرافی کب کون جیتا ۔ ایک جائزہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 1998ء میں ہوا۔ دنیا کی بہترین 10 ٹیموں کی شرکت کے باعث اس میگا ایونٹ کو شہرت کا ایک نیا ٹیگ ” منی ورلڈ کپ ” کا بھی مل گیا تھا۔ 50 اوورز کا محدود کرکٹ میگا ایونٹ کی چیمپئن ٹرافی کی مدت 2 سال طے کی گئی تھی اور بیشتر ایونٹ دو سال کی مدت کے بعد باقاعدگی سے کروائے جاتے رہے ہیں۔ لیکن چیمپئنز ٹرافی 2006ء اور 2014ء کے تین سال بعد 2009ء کے 4 سال اور چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے 8 برسوں کے بعد اب چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کھیلی جارہی ہے۔

پہلی چیمپئنز ٹرافی 1998ء بنگلہ دیش میں کھیلی گئی۔ جنوبی افریقہ چیمپئن بنا۔ چیمپیئنز ٹرافی 2000ء کا میزبان کینیا تھا اور چیمپئن نیوزی لینڈ بن گیا 2002ء میں سری لنکا آہنی میزبانی میں چیمپئن ضرور بنا لیکن بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن ۔۔ کیونکہ بارش کے باعث فائنل میچ مکمل نہیں ہو سکا تھا۔2004ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی چیمپئن ٹرافی کا چیمپئن ویسٹ انڈیز بنا تھا۔ 2006ء اور 2009ء میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی دونوں بار آسٹریلیا نے جیتی تھی یہ چیمپئن ٹرافی ایونٹ بھارت اور جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے تھے۔چیمپئن ٹرافی 2013ء مشترکہ طور پر انگیلنڈ اور ویلز کی میزبانی میں کھیلی گئی اور چیمپئن ٹرافی کا حقدار بھارت قرار پایا۔ 2017ء کی چیمپئن ٹرافی پاکستان نے جیتی اور اب 2025ء میں چیمپئن ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی فتح کو ترس رہا ہے۔۔ کیویز تینوں بار جیتا

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے افتتاحی میچ میں کل 19فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی تو یہ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں چوتھا موقع ہو گا ۔ اس سے قبل کھیلے گئے تینوں میچز میں پاکستان تینوں میچز ہار چکا ہے اور نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف چیمپئن ٹرافی تاریخ میں فتوحات کی ہیٹرک کر چکا ہے۔ مجموعی طور پر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتوحات کا گراف پلس یعنی اونچا ہے ۔

لیکن پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں دفاعی چیمپئن رضوان الیون کیلئے الارمنگ پہلو یہ ہے کہ پاکستان 8 سے 14 فروری تک کھیلی گئی ہوم سہ ملکی سیریز میں یکے بعد دیگرے دو مرتبہ نیوزی لینڈ سے شکست کھا چکا ہے ۔۔ دوسری طرف کرکٹ ماہرین نیوزی لینڈ کی نفسیاتی برتری کے برعکس پاکستان کی ٹیم کو یہ حوصلہ بھی دے رہے ہیں کہ ایوری ڈے از ناٹ سنڈے پاکستان اس بار ہوم گراؤنڈ پر چیمپئنز ٹرافی تاریخ میں پہلی بار نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب رہے گا۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *