
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
امریکی مسافر طیارہ کینیڈا میں الٹ گیا۔ٹورنٹو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت افسوسناک حادثہ پیش آیا ۔ طیارہ میں سوار 80 مسافروں میں سے 15 زخمی ہو گئے۔کمسن بچے۔ بزرگ اور ایک خاتون کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ہوابازی کے عالمی ذرائع کے مطابق امریکی پرواز اینڈیور 4819 کا دن ساڑھے تین بجے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اترتے وقت توازن برقرار نہ رہا اور الٹ گیا ۔ یہ پرواز جو مینی سوٹا کے منی پولس سے آ رہی تھی۔ حادثہ ہوتے ہی ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا۔ ایمرجنسی ریسکیو کے دوران 15 افراد زخمی پائے گئے تین تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ان میں ایک بچہ، ایک 60 سالہ بزرگ ۔ 40 برس کی خاتون اور کمسن بچہ کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی جا رہی ہے۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ بیشتر مسافر طیاروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کی جانب سے طیارہ الٹنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ امریکی تحقیقاتی ایجنسی نے بھی کینیڈین حکام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ 4819، جس میں 76 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، منیاپولس کے سینٹ پال بین الاقوامی ائیرپورٹ سے اونٹاریو کے ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا تھا۔