
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ماہ صیام کی آمد پر پنجاب بھر میں امن رواداری اور صبر وتحمل کا ماحول برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹیوں کو اپنا فعال کردار ادا کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا اور متعلقہ حکام کو مقامی سطح سے پنجاب سطح پر قائم سرکاری امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں امن کمیٹی ملتان کے اجلاس میں رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے باہمی رواداری اور یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے۔
اجلاس میں شرپسندی اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی اور مذمت کا اعلان بھی کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور سی پی او صادق علی ڈوگر کی صدارت میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی انتظامات اور امن و امان بارے بریفننگ دی گئی۔اجلاس میں مختلف مسالک اور مکتب فکر کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ان میں مولانا عبدالحق مجاہد، مولانا زبیر صدیقی،مولانا ایاز الحق قاسمی،قاری عبد الرحمان رحمانی ۔مولانا عنایت اللہ رحمانی،مفتی زبیر احمد علامہ محمد فاروق خان سعیدی اور محمد حسین بابر ۔مرزا ارشد القادری، خاور حسنین بھٹہ،انجنئیر سخاوت علی،بشارت حسین قریشی ،مہر شاہد عباسملک اظہر عباس کھوکھر شامل ہیں۔اجلاس میں امن کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاگیا کہ شہر اولیاء کے امن کیلئے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا۔ رمضان المبارک میں مثالی سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و سول سوسائٹی قیام امن کیلئے ایک پلیٹ فارم پر ہیںضلعی انتظامیہ اور علماء کرام کی قیام امن کیلئے مثالی کوارڈینیشن ہے۔
سکیورٹی انتظامات بارے کہا گیا کہ امن کمیٹی کی تجاویز پولیس اور سکیورٹی فورسز کیلئے خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔تاجر برادری اور سول سوسائٹی قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے۔اجلاس کے آخر نیں مولانا فاروق خان سعیدی نے ملکی سالمیت و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔