
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پاکستان کی کرکٹ کا تاریخی لمحہ قریب تر ۔ 29 برسوں بعد آئی سی سی میگا ایونٹ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پاکستان میں افتتاح منٹوں کا کھیل رہ گیا۔ پاکستان نے 1996ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کسی بڑے ایونٹ ورلڈ کپ کی بھارت اور سری لنکا کی پارٹنرشپ میں میزبانی کی تھی۔ اگرچہ 2008ء میں بھی پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی تھی لیکن پاکستان میں امن عامہ کی صورتحال کے پیش نظر یہ چیمپئن ٹرافی پاکستان سے جنوبی افریقہ منتقل کر دی گئی تھی اور ایک برس کے وقفہ کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2008ء کا ٹائٹل ایونٹ 2009ء میں کھیلا گیا۔ 1998ء سے ہر دا برسوں بعد شیڈول چیمپئنز ٹرافی ایک ٹائٹل ایونٹ ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل نام سے سال 2010ء میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے دفاعی چیمپیئن ٹی 20 ورلڈ کپ2009ء کی حیثیت سے شرکت کی تھی ۔بدقسمتی سے پاکستان کے فتح مشن کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں سنسنی خیز شکست کے باعث بریک لگ گئی تھی۔ یہی میگا ایونٹ کا پاکستان کی کرکٹ تاریخ کے بدترین میچز میں سے ایک میچ تھا کہ جب سٹار آف سپنر سعید اجمل کو ایک ہی اوور میں چار چھکے لگتے ہی پورا میچ ہی ہاتھوں سے پھسل گیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی 2013 ء کے بعد آخری مرتبہ 2017ء میں کھیلی گئی تھی اور پاکستان پہلی مرتبہ چیمپئن بنا تھا بعد کے آنے والے برسوں میں کورونا وائرس کے باعث سماجی بندش نے کرکٹ سرگرمیوں کو بھی لاک کردیا تھا۔ 2022ء میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی ملی تو عین وقت پر میچز کے شیڈول کا اعلان ہوتے وقت بھارت نے روائتی سازش کا جال بچھایا لیکن خود ہائبرڈ فارمولہ کے جال میں پھنس کے رہ گیا کہ اب اگر چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی میچز نیوٹرل مقام دوبئی میں کھیلے جانا ہیں تو پاکستان بھی 2027ء تک بھارت کی میزبانی میں شیڈول آئی سی سی میگا ایونٹ کے میچز بھارت کی بجائے نیوٹرل مقام پر کھیلے گا اور وہ مقام سری لنکا بھی ہو سکتا ہے۔
منٹوں کے کاؤنٹ ڈاؤن میں پاکستان میں آج سے شروع ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی2025ء کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل کیوں گے۔ 11 روز کے وقفہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ تیسرا میچ ہو گا۔ نیوزی لینڈ سہ ملکی سیریز کے لیگ اور فائنل میچ میں پاکستان کو شکست دی چکا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کی ہسٹری میں بھی پاکستان کے خلاف اب تک نیوزی لینڈ ناقابل شکست یے۔ چیمپئنز ٹرافی میں اب تک دونوں ممالک کے درمیان تین میچز کھیلے گئے اور پاکستان کو تینوں بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مجموعی طور پر ون ڈے انٹدنیشنل تاریخ میں پاکستان کی فتوحات کا پلڑا بھاری ہے۔
پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک شریک ہیں اور ان ممالک کی ٹیموں کو دو مساوی پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں پاکستان۔ نیوزی لینڈ۔ بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔
گروپ بی آسٹریلیا ۔ جنوبی افریقہ۔ افغانستان اور انگلینڈ پر مشتمل ہے۔
پہلا راؤنڈ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی۔ دونوں پول کی دو دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سلسلے میں مجموعی طور پر 15 میچز شیڈول ہیں ۔ بھارت کے تینوں لیگ میچز سمیت ایک سیمی فائنل دوبئی میں کھیلا جائے گا ۔ دیگر 10 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
سیمی فائنل میچز کراچی اور دوبئی میں ہوں گے۔فائنل میچ 9مارچ کو لاہور ۔میں شیڈول ہے۔ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل میچ دوبئی میں کھیلا جائے گا۔