
.پل کی تعمیر پر 1500 ملین لاگت آئے گی
(گوہر رحمان شیخ ( ڈیجیٹل ہیڈ
:تفصیلات
ملتان۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کیمطابق شہر اولیاء میں ترقی کا سفر جاری ہے۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر مریم خان نے کہا کہ شجاعباد چک آر ایس کے فلائ اوور پر کام تیزی سے جاری ہے۔1کلومیٹر کے فلائ اوور پر 1500 ملین روپے لاگت آئے گی۔حکومت پنجاب کی جانب سے نادرہ آباد فلائ اوور فیز 2,3 کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔نادرہ آباد فیز 1 پر 3 ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئ تھی۔ فیز 2 میں روڈ ورک پر 6 کروڑ، فیز3 فلای اوور کی تعمیر پر 1 ارب40 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ 5ارب40 کروڑ روپے کے نادرہ آباد منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو سہل سفری سہولیات میسر ہوپائیں گی۔
11.68 طویل ہیڈ محمد والاروڈ کے فنڈز کیلئے حکومت پنجاب کو لکھا گیا ہے۔ سدرن بائ پاس کی 15.65 کلومیٹر طویل سکیم پر 1 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن جاری ہے۔ این ایل سی چوک تا بہاولپور چوک تک۔ سدرن بائ پاس کو ماہ جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔9 کلومیٹر طویل نادرن بائی پاس کی 1 ارب روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن جاری ہے۔ سہو چوک تا سیداں والا بای پاس روڈ کی سکیم ماہ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔
مزید عسکری بائ پاس شیر شاہ روڈ کی 16 کلومیٹر طویل روڈ 86 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کی جارہی ہے۔دنیا پور کی 21.90 کلومیٹر طویل روڈ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کی جارہی ہے۔