عورت مارچ 2025ء ملتان میں کی شرکاء نے سماجی معاشی صنفی انصاف برابری اور آزادی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

عورت مارچ 2025ء ملتان میں کی شرکاء نے سماجی معاشی صنفی انصاف برابری اور آزادی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

عورت مارچ 2025ء میں ملتان کی شرکاء نے انصاف برابری اور آزادی کا مطالبہ کیا گیا ہے نواں شہر چوک سے ملتان پریس کلب تک مارچ کے بعد شرکاء نے سڑک کے کنارے لکڑی کا سٹیج سجا دیا۔ اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے جن پر درج تھا کہ عورت کی حیثیت میں ماحولیاتی انصاف ہمارا حق ہے۔ انصاف مساوات اور آزادی سے جینا ہمارا بنادی حق ہے۔ پمفلٹ پر “پدر شاہی” کا بھی ذکر تھا لیکن “مادر پدر آزادی” کے ساتھ پدر شاہی کا نہیں جوڑا گیا تھا۔ عورت مارچ میں ٹرانس جینڈرز کی نمائندگی بھی تھی ان کا یک نکاتی ایجنڈا یہی تھا کہ 2018ء کا ٹرانس جینڈر رائٹس ایکٹ مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔جبری شادی۔ اور شادی کی عمر کم از کم 18 سال مقرر کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ڈیجیٹل آزادی اور سماجی انصاف ۔ پروفیشنل مقامات پر کام کے محفوظ ماحول کی فراہمی ہمارا حق یے۔ معاشی انصاف کے سلسلے میں خواتین سے متعلقہ مخصوص اشیاء پر ہمہ قسم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مقررین میں لاہور سے آئی ہوئی خاتون وی لاگر لائبہ۔ ملتان سے انسانی حقوق تنظیم سے وابستہ انیلہ اشرف اور منیجمنٹ میں شامل زریں اشرف نے بھی عورت مارچ 2025ء نے ایجنڈا پر مدلل بات کی ۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *