وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہ پر ازبکستان پہنچ گئے۔ پرتپاک استقبال ۔ پاک ازبک ممالک کے اہم شعبوں میں معاہدے اور ایم او یو پر دستخط کی تقاریب کا شیڈول طے

:محمد ندیم قیصر (ملتان )

:تفصیلات

وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہ پر ازبکستان پہنچ گئے۔ پرتپاک استقبال ۔ پاک ازبک ممالک کے اہم شعبوں میں معاہدے اور ایم او یو پر دستخط کی تقاریب کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر 2 روزہ دورہ پر تاشقند پہنچ گئے۔ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلیٰ سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

پیارے بھائی وزیر اعظم عبداللہ اریپوف کی طرف سے پرتپاک خیر مقدم پر دلی خوشی ہوئی۔ پاک وزیر اعظم کا اظہار تشکر

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان میں ہوائی اڈے پر پہنچنے پر شاندار استقبال اور میرے پیارے بھائی وزیر اعظم عبداللہ اریپوف کی طرف سے پرتپاک خیر مقدم سے دلی خوشی ہوئی۔منگل کو سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ازبکستان وسطی ایشیا کا تاج ہونے کے ناطے اپنے قدیم شہروں کی عظمت، لازوال فن اور شاندار فن تعمیر کی تاریخ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی طور پر مفید تعاون کے ذریعے دوستی کے رشتوں کو تقویت دینے کی مشترکہ خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی مصروفیات کے منتظر ہیں۔

دریں اثناء وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ ازبکستان پہنچنے والے سرکاری وفد میں نائب وزیراعظم ۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار۔وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے دورہ ازبکستان میں پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یادگار آزادی کا دورہ، پاک ازبک تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےتاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور پاکستان ازبکستان تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جو ازبکستان کی شاندار تاریخ اور خودمختاری کی طرف سفر کی علامت ہے۔ وزیر اعظم نے ازبکستان کی ترقی اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے اس کی پاکستان کی آزادی اور ترقی کی جدوجہد کے ساتھ مماثلت کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزادی کی یادگار ازبک عوام کے حوصلے اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان اور ازبکستان امن، خوشحالی اور علاقائی روابط کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔ یہ دورہ ہماری مشترکہ اقدار اور روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کے عزم اعادہ ہے۔ یادگار کے دورے کے دوران وزیر اعظم کو ازبک قوم کی 3ہزار سالہ تاریخ اور ان کے ہیروز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

  • Related Posts

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 ہزار افغانیوں نے حکومت کے الٹی میٹم پر صرف اپریل میں نقل مکانی کر لی

    :محمد ندیم قیصر…

    ٹرمپ کے تازہ بیان کا ردعمل :ایشیاء کی چوتھی بڑی معیشت جنوبی کوریا کی نئی پالیسی کا اعلان۔ سپورٹ پیکج میں 23.25 بلین ڈالر کے مساوی 33 ٹریلین وان کا اضافہ

    محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *