
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پھلوں اور سبزیو ں کی کاشت کے بعد ہونے والے پھلوں اور سبزیو ں کی کاشت کے بعد ہونے والے نقصانات کے بچاؤ اور سبزیوں کی قدر میں اضافہ۔محمد نواز شریف یونیورسٹی اف ایگریکلچر ملتان میں تربیتی سیشننقصانات کے بچاؤ اور سبزیوں کی قدر میں اضافہ۔محمد نواز شریف یونیورسٹی اف ایگریکلچر ملتان میں تربیتی سیشن محمد نواز شریف یونیورسٹی اف ایگریکلچر ملتان میں فیکلٹی اف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز پھلوں اور سبزیوں میں ویلیو ایڈیشن کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
اس ایک روزہ تربیتی سیشن کے انعقاد کا مقصد طلبہ و طالبات کو کاشت کے بعد ہونے والے نقصانات کی وجوہات ۔ اور نتائج جیسا کہ غذائی تحفظ اقتصادی استحکام اور ماحولیاتی صحت میں بگاڑ کے بارے میں آ گاہ کرنا تھا۔
اس تربیتی سیشن کا انعقاد پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سینٹر ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کہ باہمی تعاون سے کیا گیا ۔
اس سلسلے میں پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سینٹر، ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل اباد سے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد ابرار اور سینیئر سائنٹسٹ ڈاکٹر ظفر اقبال نے شرکت کی دیگر شامل ہونے والے مہمانوں میں میاں محمد شہباز سی ای او ایسٹرن سائنٹیفک کارپوریشن لاہور ، ارسلان خان سی ای او لاٹیر فلیورز اور زین العابدین مینجنگ ڈائریکٹر وارث فوڈ انڈسٹریز بھی تھے۔
تقریب سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئےڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ موجودہ دور میں طلبہ و طالبات کا کاشت کے بعد ہونے والے نقصانات اور پھلوں اور سبزیوں سے مختلف غذائی مصنوعات تیار کرنے کے حوالے سے آ گاہ اور تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے۔
ڈاکٹر محمد ابرار نے پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سینٹر ایوب ایگریکلچر ریسرچ اینڈ سٹیٹیوٹ فیصل اباد میں ہونے والی مختلف طرح کی ریسرچ کے بارے میں طلبہ و طالبات کو اگاہی دی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ و طالبات کے پاس بنیادی اگاہی اور علم کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ وہ فوڈ انڈسٹری اور مختلف شعبہ جات میں اپنے اس علم اور تربیت کو لاگو کر سکیں ۔
ڈاکٹر ظفر اقبال نے پھلوں اور سبزیوں میں کاشت کے بعد ہونے والے نقصانات کی وجوہات اور ان سے بچاؤ کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور یہ بھی بتایا کہ ان حکمت عملیوں کو لاگو کرنے سے پھلوں اور سبزیوں میں کاشت کے بعد ہونے والے نقصانات کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے جس سے غذائی تحفظ اور نظام انہضام اورمجموعی صحت کو بہتر بنانا ممکن ہے ۔
اس تربیتی سیشن کے دوران طلبہ و طالبات نے پھلوں اور سبزیوں سے تیار ہونے والی مختلف غذائی مصنوعات کو بنانا بھی سیکھا ۔
تربیتی سیشن کے اختتام پر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیکلٹی اف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز ڈاکٹر محمد شہباز نے تمام انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یادگار کے طور پر شیلڈز تقسیم کئے۔
تربیتی سیشن کے دوران دیگر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر شبیر احمد ۔ڈاکٹر نگہت رضا ۔ ڈاکٹر ندا فردوس اور دیگر بھی موجود تھے۔