موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی کے زیر اہتمام میاواکی اربن فاریسٹ میں شجرکاری مہم کا افتتاح۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

محمد نواز شریف یونیورسٹی اف ایگریکلچر ملتان میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے میاواکی اربن فارسٹ میں شجرکاری مہم کا افتتاح۔ ہزاروں نئے پودے لگائے گئے۔

شجرکاری مہم میں یونیورسٹی انتظامیہ کو پیسٹی سائیڈ انڈسٹری، ٹیکسٹائل انڈسٹری، ڈسٹرکٹ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور پی ایچ اے ملتان کا اشتراک بھی حاصل تھا اس موقع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ شجر کاری مہم کے تحت یونیورسٹی اربن فاریسٹ ایریا میں ایک ہزار سے زائد پودوں کی شجر کاری کی گئی۔ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد میں محمد طیب (او جی ڈی سی ایل)، عبدالرحیم سوشل ویلفیئر آفیسر (او جی ڈی سی ایل)، چوہدری ذوالفقار (سی ای او، چوہدری برادرز ٹیکسٹائل انڈسٹری)، ارشد بھٹی (گرو گرین گروپ)، ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اور ارم ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کا بھی نمایاں کردار رہا۔ 2سو سے زائد طلبہ و طالبات کو پودے لگانے کی تکنیک اور پودوں کی نشوونما کے حوالے سے عملی تربیت دی گئی۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق (ڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز)، ڈاکٹر عابد حسین (مینیجر انڈسٹریل لنکیجز)، ڈاکٹر محمد اشتیاق، ڈاکٹر عمیر ریاض اور ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم نے بھی شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مقرب علی انچارج پلانٹ فار لائف سوسائٹی نے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کے حوالے سے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔مزید براں پلانٹ فار لائف سوسائٹی کے زیر اہتمام ماضی میں جو ہزاروں درخت لگائے گئے ان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک جائزہ رپورٹ پیش کی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے درپیش مسائل سے نبرد ازما ہونے کے لیے کے لیے پلانٹیشن ایریا کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

شجر کاری مہم میں شریک ماہرین کا کہنا تھا کہ میاواکی فاریسٹ کے قیام سے یونیورسٹی سمیت ارد گرد کے ماحول میں حرارت میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا اور حیاتیاتی تنوع کو بھی فروغ دے گا۔ ورکشاپ کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایسی شجرکاری مہمات کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ سرسبز ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید براں یونیورسٹی کی چار دیواری سے باہر بھی شجر کاری کو وسعت دینےکا فیصلہ کیا گیا تاکہ یونیورسٹی کے چاروں اطراف میں ایک خوشگوار ماحول بنایا جا سکے موسمیاتی چیلنجز کے حوالے سے درپیش مسائل کو مقامی طور پر حل کرنے کے لیے تیاری کی جا سکے۔

قائم مقام وائس چانسلر ایم این زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نےپلانٹ فار لائف سوسائٹی کی شجرکاری مہم اور پودوں کی دیکھ بھال پر سلسلے میں موثر اقدامات کو سراہا اور میاواکی فاریسٹ کو جنوبی پنجاب کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ شجرکاری مہم قرار دیا۔

  • Related Posts

    سکول آف اکنامکس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ڈائریکٹر شپ کی اہم ترین سیٹ خالی۔تدریسی اور انتظامی امور کی انجام دہی عدم تسلسل کا شکار۔

    :محمد ندیم قیصر…

    اخوت فاؤنڈیشن کا بلاسود قرضہ مشن 25 ہزار سے شروع کیا گیا ۔ 62 لاکھ افراد مستفید ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب ۔زکریا یونیورسٹی میں سوشل انٹر پرینیئور شپ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کا بھی خطاب ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *