
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ساؤتھ پنجاب انٹر کلب بیس بال چیمپئن شپ 2025ء اختتام پذیر ہوگئی ایمرسن سٹرائیکرنے ملتان زون چیمپئن ٹائٹل جیت لیا ۔ ساؤتھ پنجاب انٹر کلب بیس بال چیمپئن شپ کے آخری میچ میں ایمرسن سٹرائیکرز نے روہی ایگل کو چھ کے مقابلہ میں سات سکور سے ہراکر ملتان زون کا چییمپین کا ٹائٹل حاصل کرلیا ایمرسن سٹرائیکرزنے سلمان واسع اور فرمان کے دو دو رنز اور بلال کے ایک رنز کی بنیاد پر 7 رنز بنائے جواب میں روہی ایگل نے احسن خان مدثر کے دو دو رنز اور اسد آصف اور ذیشان کے ایک ایک رنز کی بدولت 6 سکور بنائے اس طرح ایمرسن سٹراِئیکرز نے ملتان زون کا چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
نائب صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال محمد جمیل کامران کا پیغام
ساؤتھ پنجاب انٹر کلب بیس بال چیمپئن شپ 2025ء کے اختتام پر نائب صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال محمد جمیل کامران نے کہا کہ سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر شاہ کے ویژن کے مطابق پنجاب میں انٹر کلب بیس بال چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد بیس بال کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی سرپرستی کےخاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے ملتان زون کے مقابلوں میں اسد آصف اور فضل اللٰہ کی عمدہ پچنگ اور محمد احسن کی کیچنگ نے متاثر کیا نوجوان کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ بھی قابل دید تھا انہوں نے مزید بتایا کہ اس چیمپئن شپ کے اگلے راؤنڈ کے میچز مظفر گڑھ اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے جس کے شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔