
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پنجاب میں بیوروکریٹس کی ترقی اور تبادلے کیے گئے ہیں صوبہ میں پلاسٹک مینوفیکچررز، ری سائیکلرز ٹریڈرز اور سیلرز کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔
پلاسٹک مینوفیکچررز، ری سائیکلرز۔ ٹریڈرز اور سیلرز کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے صوبہ کے 9 بڑے شہروں کا انتخاب کیا ہے اور ان شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ان ڈیسک کو مرحلہ وار فعال کیا جارہا ہے اور شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن کے لئے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ 27 اور 28 فروری ۔ ملتان اور بہاولپور میں 4 اور 5 مارچ کو پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک فعال کیا جائے گا۔
پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد میں 7 اور 11 مارچ کو فعال کر دیئے جائیں گے۔جھنگ اور راولپنڈی میں سنٹر 12 اور 15 مارچ سے فنکشنل کیے جائیں گے۔
پنجاب میں گریڈ 18 کے بیورو کریٹس کی ترقی تقرری و تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری
پنجاب میں گریڈ 18 کے بیورو کریٹس کی ترقی تقرری و تبادلہ کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق علوینہ فیاض کو گریڈ 18 میں ترقی کے بعد ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا۔
ملیحہ سحر کو گریڈ 18 میں ترقی کے بعد ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔
ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ معدنیات محمد شعیب ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔فضہ ارشاد کو گریڈ 18 میں ترقی کے بعد ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ معدنیات تعینات کردیا گیاقرۃ العین کو گریڈ 18 میں ترقی کے بعد ڈپٹی سیکرٹری ڈوپلپمنٹ محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیاہے
سلمان ایوب کو گریڈ 18 میں ترقی کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور تعینات کردیا گیاڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ مدثر عارف کو ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ونگ محکمہ سروسز تعینات کردیا گیاڈپٹی سیکرٹری محکمہ سروسز جنوبی پنجاب نیر مصطفٰی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔