
:محمد ندیم قیصر(ملتان)
:تفصیلات
سماجی تنظیم لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی جانب سے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، ڈبلیو ایچ ایچ اور ٹیوٹا کے اشتراک سے پہلا “جنوبی پنجاب یوتھ جاب فئیر” منعقد کیا گیا۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لودھراں کیمپس میں منعقدہ جاب فئیر میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس جاب فئیر کا مقصد فارغ التحصیل طلبا و طالبات اور دیگر نوجوانوں کو ملازمت کے بہترین مواقع فراہم کرنا اور مختلف شعبہ جات میں ملازمتوں کے مواقع بارے آگہی فراہم کرنا تھی ۔ اس جاب فئیر میں مختلف اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے۔ جنوبی پنجاب یوتھ جاب فئیر کی مہمان خصوصی چئیرپرسن نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میڈم گل مینا بلال نے کہا ایل پی پی کی جانب سے لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کے لوگوں کو مختلف صنعتوں اور کاروباری افراد کے ساتھ رابطہ بڑھانے کے مواقع فراہم کرنا خوش آئند ہے۔ یہاں انٹرن شپ اور نوکریاں بھی آفر کی جا رہی ہیں. یہاں بچے بچیوں اور ٹرانس جینڈر کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ دینے میں لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کا بڑا کر دار رہا ہے. ایل پی پی نے ناصرف بچوں اور بچیوں خاص طور پر خواجہ سراؤں کو ٹریننگ دی ہے بلکہ نوکری کے مواقع بھی دیے ہیں جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق ہمارے ادارہ معزور افراد، خواجہ سراؤں سمیت ہر شعبہ سے وابستہ افراد کو ٹیکنیکل ٹریننگ دے رہا ہے۔ ایل پی پی کو بھی جہاں ہماری ضرورت ہوگی وہاں ہم انکو مکمل معاونت فراہم کرینگے۔ ایل پی پی کی جانب سے نیا شعبہ ایل پی پی ٹیک بنانے کا اعلان بھی خوش آئند ہے۔ ایل پی پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب کا پہلا جاب فئیر لودھراں میں منعقد کرنے پر ہمیں بہت خوشی ہے اور یہ جہانگیر خان ترین کا وژن ہے کہ لودھراں میں زیادہ سے زیادہ یوتھ کو مواقع دیے جائیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں . لودھراں پائلٹ پراجیکٹ نے پچھلے کچھ سالوں میں 13 ہزار سے زائد لوگوں کو ٹیکنیکل ٹریننگز دی ہیں. میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، ڈبلیو ایچ ایچ، ٹیوٹا ، ضلعی انتظامیہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سمیت دیگر تمام اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنکے تعاون سے ہم یہ جاب فئیر کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ تقریب کے حوالے بانی ایل پی پی جہانگیر خان ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایل پی پی لودھراں سمیت جنوبی پنجاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹریننگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ نوجوان بھی اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ سکل ڈویلپمنٹ پر فوکس کریں۔ ہم ان نوجوانوں کی تعلیم، فلاح اور روزگار کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔ جاب فئیر سے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ ایچ محمد اکمل، بی زیڈ یو لودھراں کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شبیر احمد، ڈائریکٹر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ آئی یو بی ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، محمد ابوبکر ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹیک،انجینئر محمد راشد ڈائریکٹر ٹیوٹا بہاولپور، راؤ ذوالفقار ڈائریکٹر ٹیوٹا رحیم یار خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔