
! !(فلائی آ ڈیل (ٹکٹ مالیت کا اختیار مسافر کے پاس ہوگا
محمد ندیم قیصر(ملتان)
:تفصیلات
سعودی عرب کی سستی ترین ایئر لائن “فلائی آ ڈیل” کی سعودی عرب اور پاکستان کےدرمیان افتتاحی اڑان میں تین ہفتے رہ گئے ہیں لیکن 3فروری 2025ء کو پہلی اڑان سے پہلے ہی مستقبل قریب میں عمرہ ۔ ملازمت اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کیلئے سعودی عرب کو روانگی کا پروگرام بنانے والوں کو متوجہ کر لیا ہے کہ اپنی ٹکٹ کی پیشگی بکنگ سے پہلے ہماری ویب سائٹ کا ایک بار ضرور وزٹ کر لیں کہ ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو ٹکٹ کے موجودہ نرخ سے 15 ہزار روپے تک ٹکٹ کیسے سستی مل سکے گی۔ اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کی گئی ہیں کہ “فلائی آ ڈیل” کو سستی پرواز کا عنوان اس لیے بھی دیا جارہا ہے کہ دوران پرواز آپ جو بھی ” فوڈ ڈیل” پسند کریں گے اس کے مطابق ہی آپ سے “فوڈ پرائس” کیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ آپ کا متوازن سامان بھی آپ کی ٹکٹ کے ریٹ کو نیچے لا سکتا ہے۔
گویا “فلائی اے ڈیل” سعودیہ پاک فلائٹ کی ٹکٹ کے ریٹ میں کمی لانے کا اختیار بالواسطہ طور پر مسافر کے پاس بھی ہو گا۔
سوشل میڈیا پر “فلائی آ ڈیل” آپریشن باقاعدہ طور پر فنکشنل ہونے سے پہلے معلومات کے متلاشی مسافروں کا ویب سائٹ پر رش بڑھ گیا ہے ویب سائٹ کے مطابق سعودی ائیر لائنز کی ”فلائی آڈیل“ کی پہلی پرواز 3 فروری کو ریاض سے براستہ جدہ اور پھر کراچی پہنچے گی۔ اور اس پرواز کے ساتھ ہی سعودی عرب کی سستی ترین ایئر لائن ” کا فلائٹ آپریشن فنکشنل ہو جائے گا۔پاکستان کے لیے آپریشنز شروع ہوجائیں گے اگرچہ ویب سائٹ پر سستی ترین ٹکٹ کے حوالے سے دعویٰ تو کیا جارہا ہے لیکن ٹکٹ سستی کیسے دستیاب ہو سکے گی اس حوالے سے ایئر لائنز نے احتیاط سے کام لیا ہے لیکن مسافروں کو اس کے جواب کیلئے بین الاقوامی ٹکٹنگ کے بزنس وابستہ تجربہ کار پروفیشنل افراد سے رہنمائی فراہم کی جارہی ہے جس کے مطابق “فلائی اے ڈیل” کے آپریشنز سے نہ صرف ٹکٹوں کی قیمت میں کمی آئے گی بلکہ دیگر کمپنیوں سے مسابقت کے باعث سروس میں بھی بہتری آئے گی پاک سعودیہ ایئر لائنز روٹ بزنس کے لحاظ سے مصروف ترین اور منافع بخش روٹ ہے کیونکہ حجاج کرام کے علاوہ سارا سال عمرہ کی سعادت کیلئے جانیوالے ایئر ٹکٹنگ کے ریٹ سے زیادہ اپنے موزوں ترین شیڈول کے مطابق حجاز مقدسہ کو روانگی کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔مصروف روٹ ہے اس کے علاوہ سلسلہ روز گار کیلئے سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کی بھی دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت رہتی ہے۔ فلائی اے ڈیل کی پہلی پرواز سے قبل ان مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان سفر کا ارادہ رکھنے والوں کے ویب سائٹ وزٹ نے فلائی آ ڈیل ویب سائٹ کی رونق کو دوبالا کردیا ہے۔
ویب سائٹ وزٹ کے دوران آگاہ کیا جارہا ہے کہ “فلائی آ ڈیل” کو پاکستان میں اپنے آپریشنز کے لیے تمام اجازت نامے مل چکے ہیں اور ایئر لائن ہفتے میں دو دن کراچی اور دو دن لاہور سے جدہ اور ریاض کے لیے اپنی سروسز فراہم کرے گی۔
اس وقت پاک سعودیہ سفر کیلئے ٹکٹ کا نرخ پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ ستر ہزار کے درمیان ہے توقع ہے کہ فروری میں نئی ائیر لائن کے آنے سے یہ قیمت 10 سے 15 ہزار تک کم ہو گی اور دیگر ائیر لائنز بھی سستے ایئر پیکیج متعارف کروانا پڑیں گے۔ یعنی پاکستان سعودی عرب کے درمیان سفر کرنیوالوں کے پاس جتنی زیادہ آپشنز ہوں گی صارفین کے لیے ٹکٹ اتنا ہی سستا ہو جائے گا۔