میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات 2025 ء کا کل سے آغاز ۔ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے ایس او پیز جاری کردیئے

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات 2025ء کا کل 4مارچ سے آغاز ہو رہا ہے صوبہ کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر قائم تعلیمی بورڈز ملتان۔ ڈیرہ غازی ۔ بہاولپور ۔ ساہیوال ۔ فیصل آباد۔ لاہور۔ راولپنڈی ۔گوجرانولہ اور سرگودھا کی طرف سے امتحانات کے فول پروف انعقاد کیلئے اگرچہ الگ الگ پلان جاری کیا گیا ہے لیکن اس پلان میں تمام قواعد و ضوابط مشترکہ نوعیت کے ہیں رمضان المبارک کے دوران امتحانات ایسے موقع پر کروائے جارہے ہیں کہ جب پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کو ون بورڈ میں ضم کرنے کی صدائے بازگشت سرکاری بورڈز کے ماحول میں سنائی دے رہی ہے۔جس سے بورڈز ملازمین بے چینی اور گو مگو کیفیت سے دوچار ہیں اور بیشتر تعلیمی بورڈز پر چیئرمین کی بجائے کمشنرز کے پاس ایڈھاک بنیاد پر چارج ہے دوسری جانب میٹرک امتحانات کے لیے جو ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں ان کے مطابق ایسے مراکز جہاں نقل کروانے کے کیسز پکڑے گئے تھے ان مراکز میں اس بار امتحانی مراکز قائم نہیں کیے گئے اور تساہل پسندی کا مظاہرہ کرنیوالے عملہ جو بھی اس مرتبہ ذمہ داری نہیں دی گئی ہے امتحانی مراکز صرف سرکاری تعلیمی اداروں میں قائم کیے گئے ہیں تمام امتحانی مراکز پر 100 گز تک 144 نافذ کی گئی ہے۔ امتحانی مراکز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا یے۔امتحانی مراکز میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بورڈ عملہ، ضلعی انتظامیہ کو انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے ہنگامی طور پر ضرورت پڑنے کی صورت میں ریزرو سٹاف کی فہرست مرتب کرنے اور رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈسپلن بارے مصلحت انگیزی کی نفی کی گئی ہے۔ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

رمضان المبارک ہونے کے باوجود بوجوہ روزہ نہ رکھ پانے والے طلبہ و طالبات کیلئے امتحانی مراکز پر جنریٹر، پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔امتحانی نظام کو شفاف بنانے میں مثالی اقدامات اٹھائے جانے کا بھی کہا گیا ہے۔ تعلیمی بورڈز کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام امتحانی مراکز کا دورہ کریں، شکایت کیلئے متعلقہ افسر کا نمبر سنٹر پر واضح آویزاں کیا جائے ۔ بجلی سپلائی کمپنیوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ لوڈ شیڈنگ شیڈول طے کرتے وقت میٹرک امتحانات کے صبح و شام کے پرچوں کی دورانیہ کو بھی مد نظر رکھا جائے۔

  • Related Posts

    سکول آف اکنامکس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ڈائریکٹر شپ کی اہم ترین سیٹ خالی۔تدریسی اور انتظامی امور کی انجام دہی عدم تسلسل کا شکار۔

    :محمد ندیم قیصر…

    اخوت فاؤنڈیشن کا بلاسود قرضہ مشن 25 ہزار سے شروع کیا گیا ۔ 62 لاکھ افراد مستفید ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب ۔زکریا یونیورسٹی میں سوشل انٹر پرینیئور شپ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کا بھی خطاب ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *