
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ملتان کے 5 رمضان بازاروں کے چینی کاونٹرز یکجا ۔ ممتاز آباد سہولت بازار میں ضم کردیا گیاضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں مدنی پارک میں سہولت رمضان بازار سمیت شہر کے پانچ مختلف پوائنس گلشن مارکیٹ، ایم ڈی اے چوک، گلگشت، اور شمس آباد میں سبسڈائز چینی کے کاونٹرز کو ایک دن بعد ہی بند کرکے ممتازہ اباد اور سہولت بازار تک محدود کردیا ہے اس ضمن میں جب اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع ملتان کے کم آمدنی رکھنے والےایک لاکھ 7 ہزار 922 خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے تاکہ رمضان المبارک کے موقع پر ان خاندانوں کی کیش رقم سے مدد کی جاسکے پنجاب حکومت کی جانب سے فی خاندان 10 ہزار روپے پے آرڈر کے ذریعے ان کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گے صوبہ بھر کی سطح پر ایک کروڑ 10 لاکھ خاندانوں کو یہ امدادی رقوم فراہم کی جارہی ہے ایک سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ مدنی چوک سہولت بازار میں اس وقت آٹا، چینی، دالیں، چاول، مصالحہ جات سمیت تمام اشیاء خوردو نوش کے 42 سستے کاونٹرز فعال کردیے گیے ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد سستی اشیاء خوردونوش کے حصول کیلئے رمضان بازار کا رخ کررہی ہے اور آئندہ چند دنوں تک ان سبسڈائز کاونٹرز کی تعداد 50 تک بڑھادی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے کم آمدنی والے رجسٹرڈ خاندانوں کو رمضان المبارک کے موقع پر کیا ہے سہولت بازار میں ریلیف دینے کے ساتھ فی کس 10 ہزار روپے کی نقد ادائیگی کرکے ان کی مشکلات کو کم کرنے میں ہرممکن کوشش کی ہے سہولت بازار میں ایک چھت تلے تمام اشیاء خوردونوش اور سروسز فراہم کی جارہی ہے۔