
:گوہر رحمان شیخ(ملتان)
:تفصیلات
وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایم ڈی سوئی گیس کی ہدایت پر جی ایم ملتان اور ان کی ٹیم کی شاندار کاوش کو سراہا گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات اور منیجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس عامر طفیل کی نگرانی میں، جی ایم ملتان ڈویژن احمد جواد خاکوانی اور ان کے سینئر افسران و ٹیم نے بھرپور محنت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تاکہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس کے پریشر کو بہتر اور مستحکم بنایا جا سکے۔
احمد جواد خاکوانی اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت اور مؤثر حکمتِ عملی کی بدولت گیس کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی۔ انہوں نے خود عوامی مسائل کا جائزہ لیا اور اپنے سینئر افسران اور ٹیم کے ہمراہ فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ان کی مستعدی، عوامی خدمت کا جذبہ اور بہترین کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔
یہ قابل ستائش کاوش عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے عزم اور سوئی نادرن گیس کی اعلیٰ کارکردگی کا واضح ثبوت ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ان کوششوں سے یہ عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔