انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کے سنسنی خیز میچ میں گرینز کی فتح

 محمد ندیم قیصر (ملتان )

:تفصیلات

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کرکٹرز کی میچ کے ماحول میں تربیت کی گئی قومی ٹیم ایک روز کے وقفہ کے بعد میگا ویمنز ایونٹ میں شرکت کیلئے 10 جنوری کو ملائیشیا روانہ ہو گی۔

کراچی میں جاری کیمپ کے بارے میں اپڈیٹ کے مطابق پاکستان ویمنز انڈر 19 بلیوز اور گرینز کے درمیان آزمائشی میچ کو کرکٹرز کی جاندار کارکردگی نے کانٹے دار بنا دیا میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہو سکا۔پاک ویمنز گرینز مدمقابل بلیوز الیون کو صرف 4 رنز سے شکست دے پائی۔

20 اوورز پر مشتمل اننگز کے میچ میں سنسنی خیز لمحات نے اس وقت میچ دیکھنے والوں کو سانس روکنے پر مجبور کردیا کہ جب آخری اوور کی آخری بال پر دونوں ٹیموں کے مجموعی سکور 134 رنز تک پہنچ کر فل سٹاپ لگ گیا۔فیصلہ کن سپر اوور میں گرینز نے 12 رنز بنائے اور بلیوز 8 رنز بنا سکی ۔

قبل ازیں گرینز الیون نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور بلیوز نے پہلے بیٹنگ میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

جارح مزاج بیٹر نجیہہ علوی نے 32 بالز پر تیز رفتار نصف سنچری(51 رنز ) سکور کی یہ جارحانہ اننگز 5 چوکوں اور 2 چھکوں سے مزین تھی۔

رامین شمیم نے 19 بالز پر 2 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔یسری عامر نے 29 بالز پر 21 رنز بنائے جس میں 2 چوکے شامل تھے۔

گرینز الیون کی باؤلنگ میں علیشہ مختیار نے 26 رنز دے کر اور میمونہ خالد نے 30 رنز دے کر دو 2 آؤٹ کیے جوابی بیٹنگ میں نشیب و فراز سے گذرتی۔

گرینز الیون کی بیٹنگ پرفارمنس کو بھی 20 اوورز میں 8 وکٹوں کی قربانی دے کر بھی 134کے مجموعی سکور پر بریک لگ گئی۔

کومل خان نے 60 بالز پر 63 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھاضوفشاں حیات نے 5چوکوں سے تقویت پاتے ہوئے 27 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

بلیوز الیون کی وکٹ ٹیکرز باؤلرز میں سے رامین شمیم نے 22 رنز دے کر 2 آؤٹ کیے شہر بانو کو بھی 24 رنز کے بدلےدو ہی وکٹیں مل پائیں۔

دریں اثناء میچ سے قبل اور اختتام پر ویمنز کرکٹرز نے وارم اپ اور کول ڈاؤن ایکسر سائز سیشن بھی کیے۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *