کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کچہری چوک میں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وکلاء کو خوشخبری سنادی۔ جوڈیشل کمپلیکس کا پارکنگ پلازہ چند ہفتوں میں فعال ہو جائے گا۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کچہری چوک میں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وکلاء کو خوشخبری سنادی۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان کی سربراہی میں ملاقات کیلئے کمشنر آفس آنے والے وفد سے ملاقات میں کمشنر عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ رواں سال مئی میں ضلع کچہری میں زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس میں پارکنگ پلازہ فعال کردیا جائے گا۔ کثیرالمنزلہ پلازہ میں دو سو سے زائد( 220 ) گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہو گی۔ وکلاء کے وفد نے کچہری کے باہر ٹریفک ، تجاوزات کے مسائل بارے آگاہ کیا اور فوری حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔ کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ ضلع کچہری کے اطراف میں پارکنگ بارے شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ 

یہ مسئلہ واقعی گمبھیر ہو چکا ہے لیکن پچھلے تین برسوں سے زیر تعمیر کثیرالمنزلہ پلازہ میں پارکنگ ایریا کی تکمیل میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں ۔ ان شاءاللہ مئی میں پارکنگ پلازہ فعال کردیا جائے گا۔ کچہری میں پارکنگ پلازہ کی تکمیل سے 220 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش موجود ہوگی اور یہ پارکنگ پلازہ 15 مئی تک فنکشنل کردیا جائے گا۔ دریں اثناء اجلاس میں گاڑیوں کی مینجمنٹ کیلئے شٹل سروس چلانے بارے تجویز پر بھی غور کیا گیا ۔شٹل سروس کے حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ وکلاء کے گھر سے کچہری آمدورفت کے سلسلے میں مختلف روٹ پر بس سروس شروع کیے جانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے جس سے سائلان بھی استفادہ کرسکیں گے ۔

سابق چیف جسٹس پنجاب محمد قاسم خان نے ملتان میں جوڈیشل کمپلیکس کی منظوری دی تھی۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے سابق چیف جسٹس محمد قاسم خان نے مارچ 2020ء میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا اگرچہ ان کا چیف جسٹس کا دور 15 ماہ پر مشتمل تھا لیکن انہوں نے اس قلیل مدت کے دورانیہ میں شہر کے وسط میں واقع پرانی کچہری میں توسیع دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تھے ۔

اور اس مقصد کیلئے ضلع کچہری سے ملحقہ پولیس لائنز کی متعدد کنال پر مشتمل اراضی بھی جوڈیشل کمپلیکس کیلئے مختص کروائی تھی اور ہائی کورٹ کی توسیع کیلئے بھی متعدد کنال پر مشتمل اراضی مختص کی گئی ہے ان دونوں تعمیراتی منصوبہ جات پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اور اب کمشنر ملتان نے وکلاء وفد سے ملاقات کے دوران کچہری چوک میں بدترین ٹریفک ایشو کو حل کرنے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس میں پارکنگ پلازہ کی تکمیل اور چند ہی ہفتوں میں فعال کیے جانے کی نوید سنائی گئی ہے۔

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *